Gujarat rains: گجرات کے مختلف علاقوں میں بے موسمی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ بارش سے مکانات اور کھڑی فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے پیر کو یہ جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی اموات اتوار کی صبح سے 24 گھنٹوں کے عرصے میں ہوئیں۔
اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ایس ای او سی) کے مطابق گجرات کے مختلف علاقوں میں بے موسمی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 27 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
سب سے زیادہ اموات داہود، تاپی، ڈانگ، امریلی، سریندر نگر، بوٹاڈ، مہسانہ، کھیڑا، پنچ محل، سابر کانٹھا، احمد آباد، بھروچ اور دیو بھومی دوارکا کے اضلاع میں ہوئیں۔
حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ ہونے والی بے وقت بارش سے مکانات اور کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کا تخمینہ لگایا جائے گا۔
امیت شاہ نے غم کا اظہار کیا
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسمانی بجلی گرنے سے لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ شاہ نے اتوار کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا، ”گجرات کے مختلف شہروں میں خراب موسم اور آسمانی بجلی گرنے سے کئی لوگوں کی موت کی خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ میں اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کو پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصان پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔
بھارت ایکسپریس
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، اقتصادی اصلاحات کے ماہر، کی ہفتہ (28 دسمبر 2024) کو…
اترپردیش کے شاہجہاں پور ضلع میں ایک خطرناک واقعہ دیکھنے میں آیا ہے۔ درحقیقت ضلع…
اکھلیش یادو نے کہا، ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی یادگار صرف راج گھاٹ پر بنائی…
کانگریس کے سینئرلیڈر سندیپ دکشت نے گزشتہ 26 دسمبرکو عام آدمی پارٹی کی ’مہیلا سمّان…
سنتوش بالیان مغربی اتر پردیش کے مظفر نگر کے ایک گاؤں کی ایک عام لڑکی…
دہلی اسمبلی الیکشن میں اجیت پوارکی پارٹی نے 11 سیٹوں پراپنے امیدوار اتار دیئے ہیں۔…