Delhi Election 2025: دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم پیر (3 فروری) کو شام 6 بجے ختم ہو گئی۔ ووٹنگ 5 فروری کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔ انتخابی مہم کے آخری روز سیاسی جماعتوں کے بڑے رہنماؤں نے عوام سے رابطہ کیا۔ 5 فروری کو دہلی کے 1.56 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
کب تک رہے گی ایگزٹ پول پر پابندی؟
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 5 فروری کو صبح 7 بجے سے شام 6:30 بجے تک ایگزٹ پول پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس سلسلے میں دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے بھی ایک حکم جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا کہ عام لوگوں کی توجہ خاص طور پر نیوز بیورو، میڈیا ہاؤسز، ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلز وغیرہ کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کا نوٹیفکیشن نمبر 576/Exit/2025/SDR/Part-1 مورخہ 22 جنوری 2025کی طرف مدعو کیا جاتا ہے کہ، پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا یا کسی اور طریقے سے ایگزٹ پولز، رائے شماری یا کسی دوسرے انتخابی سروے کے نتائج کو شائع کرنا ممنوع ہے۔
ووٹنگ کے لیے 13 ہزار 766 پولنگ اسٹیشنز
دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق دہلی میں ووٹنگ کے لیے 13 ہزار 766 پولنگ بوتھ تیار کیے گئے ہیں۔ 83.76 لاکھ مرد، 72.36 لاکھ خواتین اور 1267 تیسری جنس کے ووٹرز ہیں۔ 733 پولنگ بوتھ معذور افراد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
6980 افراد نے گھر بیٹھے ڈالے ووٹ
بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت کے تحت 7553 اہل ووٹرز میں سے 6980 افراد پہلے ہی اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔ گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت 24 جنوری سے شروع ہوئی اور 4 فروری تک جاری رہے گی۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے 1000 سے زائد مقدمات درج
7 جنوری کو ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے 1000 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔جس میں 33 ہزار 434 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
دہلی میں نیم فوجی دستوں کی 220 کمپنیاں تعینات
الیکشن کمیشن نے دہلی میں نیم فوجی دستوں کی 220 کمپنیاں تعینات کی ہیں۔ 19 ہزار ہوم گارڈز اور 35 ہزار 626 دہلی پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
جگد گرو شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی مہاراج نے مہاکمبھ میں اڈانی خاندان کی خدمات کی…
بی جے پی ممبران پارلیمنٹ نے کانگریس کی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سونیا گاندھی اور…
استرخان کے گورنر ایگور بابوشکن نے کہا کہ یوکرین نے رات کے وقت ایک ڈرون…
ایپل کے سی ای او ٹِم کُک نے تصدیق کی ہے کہ ایپل انٹیلی جنس…
مرکز نے 2011 میں اس پروجیکٹ کے لیے اصولی منظوری دی تھی۔ اب یہ بریڈنگ…
اپولو ہاسپٹلس کی ایم ڈی سنیتا ریڈی نے کہا کہ، جو ہر ہندوستانی کے لیے…