قومی

?Will UPI and Phone Banking Work: بینک ہڑتال کا الرٹ، کیا یو پی آئی اور فون بینکنگ کی سہولیا ت جاری رہیں گی؟

نئی دہلی: ملک میں بینکنگ خدمات 28 سے 30 ستمبر 2026 تک متاثر ہو سکتی ہیں۔ یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے 3 روزہ بینک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) نے منگل کی شام اپنے یوزر کو میسج    بھیج کر ضروری معلومات فراہم کی ہیں۔

25 ستمبر یا اس سے پہلے مکمل کر لیں ضروری کام

پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ بینک نے مشورہ دیا ہے کہ صارفین اپنی شاخ سے متعلق تمام ضروری کام 25 ستمبر یا اس سے پہلے مکمل کر لیں، تاکہ ہڑتال کے دوران انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یو پی آئی اور انٹرنیٹ بینکنگ کی ہولیات جاری رہیں گی

پی این بی کے مطابق ہڑتال کے باوجود یو پی آئی، انٹرنیٹ بینکنگ اور اے ٹی ایم جیسی خدمات دستیاب رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ بینک نے یہ بھی بتایا ہے کہ بزنس کارسپانڈنٹ خدمات کو بھی جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔اس کا مطلب ہے کہ صارفین کے لیے ڈیجیٹل بینکنگ اور اے ٹی ایم سے متعلق خدمات دستیاب رہنے کی توقع ہے، تاہم بینک نے اپنے پیغام میں ’کوشش‘ کرنے کی بات کہی ہے۔

برانچ سے ہونے والے یہ کام متاثر ہو سکتے ہیں

بینک کی کچھ خدمات ایسی ہیں جن کے لیے یوزر کو براہ راست برانچ جانا پڑتا ہے۔ ہڑتال کے دوران نقد رقم جمع یا نکالنے، چیک سے متعلق کام، دستاویزات جمع کرنے اور کے وائی سی جیسے کام متاثر ہو سکتے ہیں۔اس لیے جن یوزر کو ایسے کام کرانے ہیں، انہیں ہڑتال شروع ہونے سے پہلے اپنی متعلقہ شاخ سے کام مکمل کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

5 دن تک بینک برانچ رہ سکتی ہیں بند

بینک ہڑتال کا اثر 3 دن سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ 26 ستمبر کو ہفتہ اور 27 ستمبر کو اتوار ہے۔ اس طرح 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک مسلسل 5 دن تک بینک کی برانچ میں معمول کی خدمات متاثر رہنے کا امکان ہے۔پی این بی نے یوزر سے اپیل کی ہے کہ وہ ضروری بینکنگ کام پہلے ہی مکمل کر لیں اور ہڑتال کے دوران ڈیجیٹل بینکنگ، اے ٹی ایم اور دیگر دستیاب خدمات کا استعمال کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Tejashwi Questions EC’s Impartiality: تیجسوی نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر اٹھائے سوال، فیصلوں میں تبدیلی پر مانگا جواب

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…

7 minutes ago

Dipke on detention of Ranka and Sourav: ’’جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے…‘‘، رانکا-سورو داس کی حراست پر ابھیجیت دیپکے کا ردعمل

ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…

1 hour ago

Two more FIRs registered regarding the INDIA bloc: انڈیا اتحاد کے احتجاج پر دو مزید ایف آئی آر در، جانئے کن لیڈروں کے نام ہیں شامل؟

ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…

2 hours ago