قومی

Azamgarh triple murder: یوپی میں  دو پجاریوں، بیوی اور بیٹے کے قاتل کا انکاؤنٹر ہلاک، اعظم گڑھ میں 8 گھنٹے بعد یرغمالی ڈرامہ ختم

نئی دہلی : اترپردیش کےضلع اعظم گڑھ میں بیوی، دو پجاریوں اور اپنے ہی بیٹے کے قتل کے ملزم اروند سنگھ کو پولیس نے انکاؤنٹر میں مار گرایا۔ تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہنے والے ہائی وولٹیج ریسکیو آپریشن کے بعد پولیس نے تین بچوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

7 گھنٹے تک سمجھانے کی کوشش، لیکن بچوں کو چھوڑنے سے انکار

وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً 7 گھنٹے تک اروند سنگھ کو سمجھانے اور بچوں کو رہا کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ مسلسل انکار کرتا رہا۔ ملزم صبح تک انتظار کرنے کی بات کہہ رہا تھا۔پولیس کی مسلسل کوششوں کے باوجود جب وہ نہیں مانا تو اچانک گھر کے اندر سے گولی چلنے کی آواز آئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو گولی مار دی تھی۔ گولی کی آواز سنتے ہی پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسٹن گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا اور گھر میں داخل ہو گئی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں اروند سنگھ ہلاک

پولیس کے گھر میں داخل ہوتے ہی ملزم نے اپنی لائسنس یافتہ ریوالور سے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق اروند سنگھ نے 6 راؤنڈ گولیاں چلائیں، جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ میں اروند سنگھ شدید زخمی ہوا اور بعد میں اس کی موت ہو گئی۔

بیوی، دو پجاریوں اور بیٹے کے قتل کے بعد بچوں کو بنایا یرغمال

پولیس کے مطابق اروند سنگھ نے پہلے اپنی بیوی، اس کے بعد گھر آئے دو پجاریوں اور پھر اپنے بیٹے کو گولی مار دی۔ اس کے بعد اس نے بچوں کو یرغمال بنا لیا۔ ملزم اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کو ہاتھ میں لیے ہوئے تھا، تاہم بچہ ہاتھ سے چھوٹ کر زخمی ہو گیا۔ بعد میں ملزم نے اپنی بیٹی کو بندوق کی نوک پر لے لیا۔اے ڈی جی نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس کی حکمت عملی اور تربیت کی وجہ سے آپریشن کے دوران تینوں بچوں کی جان بچائی جا سکی۔ زخمی بچے کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا، جبکہ دیگر دونوں بچے طویل وقت تک یرغمال رہنے کے باعث پانی کی کمی، بھوک اور شدید صدمے کی حالت میں تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi-Balendra Talks at Hyderabad House: حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کے درمیان دو طرفہ بات چیت

بھارت اور نیپال کے درمیان باہمی تعاون، رابطہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے پر…

36 minutes ago

IND Vs NZ Test Match: ہندوستانی بلے بازوں نے بنائی 2 سنچریاں، 4 نصف سنچریاں، میچ ہوا ڈرا، پھر بھی ٹیم انڈیا رقم نہیں کرپائی تاریخ

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اس مقابلے کی بات کریں تو ہندوستانی کپتان شبھمن…

1 hour ago

Balen Shah Welcomed at Rashtrapati Bhavan: راشٹرپتی بھون میں نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کا پرتپاک استقبال

دو روزہ سرکاری دورے پر ہندوستان آئے نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کا پیر…

2 hours ago