قومی

Bharat Express CMD Upendrra Rai Honoured At ‘Hindi Meri Jaan’ Event: صحافت میں غیر معمولی قیادت کے لیے بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے ’امیز ایوارڈ 2026‘ سے سرفراز، IICC میں سجی ادب و صحافت کی محفل

دارالحکومت دہلی کے لودھی روڈ واقع ’انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر‘ (IICC) میں منگل کے روز ادب، شاعری اور مشترکہ تہذیب کی ایک تاریخی شام سجی۔ موقع تھا ’امیز فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے منعقد کیے گئے ’’ہندی میری جان‘‘ (راج بھاشا ہندی کا جشن) کے دوسرے ایڈیشن کا۔ اردو زبان کے پلیٹ فارم سے جب ’’ہندی ہے میری جان‘‘ کی صدا گونجی تو پورا آڈیٹوریم اس منفرد لسانی سنگم کا گواہ بن گیا۔ اس باوقار پروگرام میں ’بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک‘ نے بطور میڈیا پارٹنر بھرپور شرکت کی۔ فاؤنڈیشن کے منتظم راگھویندر دویدی اور کنوینر شاہد انجم کی جانب سے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، مینیجنگ ایڈیٹر (سی ایم ڈی) اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے کو صحافت میں ان کی غیر معمولی قیادت اور نمایاں خدمات کے لیے ’ایکسپشنل لیڈرشپ اینڈ کنٹری بیوشن ٹو جرنلزم‘ (امیز ایوارڈ 2026) سے نوازا گیا۔

سی ایم ڈی اپیندر رائے ’امیز ایوارڈ 2026‘ سے سرفراز

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے کی جانے سے بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر ڈاکٹر خالد رضا خان اور سوشل میڈیا ہیڈ پوجا چوبے نے یادگاری نشان، اعزازی خط اور توصیفی سند حاصل کی۔ اس موقع پر امیز فاؤنڈیشن کی جانب سے سی ایم ڈی اپیندر رائے کی صحافتی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔

تین دہائیوں کے تجربے اور فیاضی کو اعزاز

’امیز فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے پیش کی گئی توصیفی سند میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کی جدوجہد، عزم اور قائدانہ صلاحیتوں کی ستائش کی گئی۔ غازی پور کے شیرپور گاؤں سے شروع ہونے والا ان کا سفر ہندوستانی صحافت کی تاریخ میں ایک مثال ہے۔ طالب علمی کے زمانے میں بی بی سی ریڈیو کی خبریں سن کر نوٹس بنانے سے شروع ہونے والا ان کا یہ سفر سہارا نیوز نیٹ ورک، اسٹار نیوز، سی این بی سی آواز اور تہلکہ جیسے معروف میڈیا اداروں کے اعلیٰ عہدوں تک پہنچا۔ سی ایم ڈی اپیندر رائے نے تقریباً تین دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں نہ صرف صحافت کی بدلتی ہوئی شکل کو سمجھا بلکہ دوراندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2023 میں ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل اور نیٹ ورک کی بنیاد رکھی۔ آج بھارت ایکسپریس ٹی وی، ڈیجیٹل اور پرنٹ کے ساتھ ساتھ ہندی، انگریزی اور اردو تینوں ونگز میں عوامی مفاد سے وابستہ اور سچائی، حوصلے اور عزم والی صحافت کا مترادف بن چکا ہے۔

غزلوں اور نظموں سے روشن ہوئی سہانی شام

پروگرام میں جیسے جیسے دن ڈھلتا گیا، ملک و بیرونِ ملک سے جمع ہونے والے نوجوان اور بزرگ شعرا کی تخلیقات سے شام مزید روشن ہوتی چلی گئی۔ ڈاکٹر بدھی ناتھ مشرا، آلوک آویرل، شکیل اعظمی، ڈاکٹر ماجد دیوبندی اور شکیل جمالی جیسے ممتاز ادیبوں اور شعرا نے اپنی پُراثر شاعری سے محفل میں چار چاند لگا دیے اور نوجوان شعرا کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ یہ شام ہندی اور اردو کے مشترکہ ثقافتی بہاؤ اور بے باک صحافت کے اعزاز کی ایک شاندار علامت بن گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Bharat Express

Recent Posts

Samajwadi Party Navratri Poster: نَوراتری پرسماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا خاص پوسٹر، خواتین ووٹروں پر خاص توجہ

پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…

2 hours ago