قومی

?Why is CJP’s Saurav Das angry: سی جے پی کے سورو داس کو کیوں آیا غصہ؟ بولے- پتا چلا ہے کہ دہلی پولیس اب بھی ہمیں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے

نئی دہلی : سی جے پی کے شریک کنوینر اور ترجمان سورو داس نے دہلی پولیس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اب بھی انہیں اور ان کے ساتھیوں کو مبینہ طور پر کسی ’اینٹی نیشنل‘ کہانی میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے داس نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے ڈیپ فیک، اے آئی اور ایڈٹ کی گئی چیٹس جیسی چیزوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔انہوں نے اس مبینہ کوشش کو ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بربادی قرار دیتے ہوئے دہلی پولیس کو پی جی مافیا، اسپتال مافیا اور تعلیمی مافیا کی تحقیقات پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

’ڈیپ فیک اور اے آئی کے ذریعے کہانی گھڑنے کی کوشش‘

سورَو داس نے ایکس پر لکھا کہ انہیں اپنے ذرائع اور نظام میں موجود دوستوں سے معلومات ملی ہیں کہ دہلی پولیس اب بھی ان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے اور کسی نہ کسی طرح انہیں ’اینٹی نیشنل‘ کہانی میں فٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔داس کے مطابق، انہیں بتایا گیا ہے کہ اس مبینہ کوشش کے لیے ڈیپ فیک، اے آئی، ایڈٹ کی گئی چیٹس اور دوسری ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ سب ٹیکس دہندگان کے پیسے سے کیا جا رہا ہے اور انہوں نے اسے ایک مہنگا ’رائٹرز روم‘ قرار دیا۔

احتجاج سے متعلق معاملات پر پولیس کو نصیحت

داس نے دہلی پولیس کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے دعوے کے مطابق احتجاج سے متعلق معاملات میں مظاہرین کو مستقل طور پر چھوٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسا نہیں بھی ہے تو کسی فرضی کہانی کو گھڑنا پولیس مینول کا حصہ نہیں ہے۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اس طرح کی کوششوں کے لیے دہلی پولیس کو بُکر پرائز یا ادب کا نوبیل انعام نہیں ملنے والا۔ اس لیے انہوں نے پولیس سے لوگوں کا وقت اور عوامی پیسہ ضائع نہ کرنے کی اپیل کی۔

امت شاہ سے متعلق پرانے واقعے کا کیا ذکر

سورو داس نے اپنی پوسٹ میں ایک پرانے واقعے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ مارچ سے تقریباً 3 سے 4 دن پہلے اس وقت کے پولیس کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔داس کے مطابق ایسا اس لیے ہوا تھا کیونکہ امت شاہ کی جانب سے وزارت داخلہ کے سیکریٹری اور اس وقت کے پولیس کمشنر کو دی گئی بعض مبینہ سخت ہدایات کو دونوں افسران نے نافذ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے دہلی پولیس کو اس واقعے کو یاد کرنے کا مشورہ دیا۔

’سوال ہیں تو بلا کر پوچھ گچھ کریں‘

داس نے کہا کہ اگر دہلی پولیس کے پاس ان کے، احتجاج یا سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق کوئی سوال ہیں تو انہیں کسی طرح کی ’جگاڑ‘ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس انہیں، ابھجیت ڈپکے اور آشوتوش کو کبھی بھی بلا سکتی ہے۔ داس نے دعویٰ کیا کہ تینوں نئے پولیس کمشنر کے دفتر میں ایک ساتھ آکر کسی بھی سوال کا سامنا کرنے اور طویل پوچھ گچھ کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر تینوں کو براہ راست بلا کر پوچھ گچھ کی جائے گی تو کسی ڈیپ فیک کی ضرورت نہیں پڑے گی، کیونکہ اس صورت میں پولیس کے سامنے اصل لوگ موجود ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

On This Day Cricket: بھارت 52 سال بعد بنا ونڈے کا عالمی چمپئن، پہلی بار ٹرافی اٹھاکر رقم کی تاریخ

 ہندوستانی ٹیم نے سال 2025 میں آج ہی کے دن 52 سال سے چلے آرہے…

4 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

8 minutes ago

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

40 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

1 hour ago