اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد جھارکھنڈ میں سیاسی درجہ حرارت عروج پرہے۔ اس دوران وزیر اعلی ہیمنت سورین کے بھائی بسنت سورین نے ایسا بیان دیا جس پر سیاسی حلقوں میں چرچا ہو رہا ہے۔ سابق وزیر اعلی چمپائی سورین کے بارے میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وہ جلد ہی واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ وہ (چمپائی سورین) دوسری پارٹی میں ہیں۔
چمپائی سورین سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ “وہ ہمارے سرپرست تھے، وہ اب بھی ہیں، یہ یقینی طور پر دکھ کی بات ہے کہ وہ کسی اور پارٹی میں ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی ان کی گھر واپسی ہوگی ۔”
بسنت سورین کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب بی جے پی نے چمپائی سورین کو ٹکٹ دیا ہے۔ بی جے پی نے انہیں سرائی کلا اسمبلی سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ انہوں نے جے ایم ایم سے استعفیٰ دے دیا اور اگست میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس بار جھارکھنڈ میں بی جے پی کی حکومت بننے والی ہے۔
ہیمنت سورین کے بھائی نے بھی لیوس مرانڈی کے بی جے پی سے جے ایم ایم میں شامل ہونے پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپس میں کوئی دشمنی نہیں ہے، آج بھی وہ ہمارے ساتھ ہیں ۔”
آپ کو بتاتے چلیں کہ جے ایم ایم نے ابھی تک اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ بسنت سورین دمکا سے ایم ایل اے اور جے ایم ایم کے یوتھ ونگ کے صدر ہیں۔ یہ یقینی سمجھا جاتا ہے کہ انہیں اسمبلی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ ملے گا۔ وزیر اعلی ہیمنت سورین اور ان کے بھائی کے علاوہ کلپنا سورین بھی سیاست میں ہیں۔ وہ گنڈیا سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔
جھارکھنڈ میں کل 81 اسمبلی سیٹیں ہیں جہاں دو مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ پہلے مرحلے میں 13 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…