قومی

Parliament Mosque Meeting Row: پارلیمنٹ کی بے حد خوبصورت مسجد سے کیوں شروع ہوگیا تنازعہ، دیکھئے ویڈیو

نئی دہلی: پارلیمنٹ ہاؤس کے بالکل سامنے واقع جامع مسجد پارلیمنٹ والی مسجد کے نام سے مشہور ہے۔ اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ اورراشٹرپتی بھون کے آس پاس  رہنے والے اکثروبیشترمسلمان اس مسجد میں نماز  ادا کرتے ہیں۔ اس مسجد کی امامت مولانا محب اللہ ندوی کے سپرد ہیں، جو اس وقت رام پورسے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وہ ابھی بھی مسجد کی امامت کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔ 21 جولائی 2025 کوسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنی اہلیہ ڈمپل یادو، بھائی دھرمیندر یادو سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ مسجد کے اندر تشریف لے گئے۔ اس کی وجہ سے تنازعہ ہوگیا۔

 

ایک طرف بی جے پی نے ان پر سوال اٹھانا شروع کردیا تو وہیں دوسری طرف ایک مخصوص پارٹی کی میٹنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے سوال اٹھانا شروع کردیا۔ حالانکہ مسجد میں غیرمسلم بھائیوں کے جانے پر کسی طرح کی پابندی نہیں ہے، لیکن اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو کے سرپرڈوپٹہ نہیں تھا، اس وجہ سے اس تنازعہ کو مزید ہوا ملنے لگی۔ بہرحال اس معاملے پر جم کر سیاست ہو رہی ہے۔بھارت ایکسپریس کی طرف سے مسجد کے اندر اور باہر کے حصے کو ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

18 minutes ago

Rising Stars Asia Cup: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: تلک ورما کے ہاتھوں میں ’انڈیا اے‘ کی کمان، رجت پاٹیدار نائب کپتان مقرر

ایشین کرکٹ کونسل کے مینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی انڈیا اے…

2 hours ago