بھارت ایکسپریس۔
لوک سبھا الیکشن میں اترپردیش میں بی جے پی کو ہوئے نقصان پر ہفتہ کے روزریاستی صدربھوپیندرچودھری، پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کو رپورٹ سونپنے پہنچے ہیں۔ بھوپیندرچودھری، جے پی نڈا کی رہائش گاہ پرپہنچ گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس رپورٹ میں ان وجوہات کا ذکرہے، جن کی وجہ سے یوپی میں بی جے پی کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ بی جے پی کوجہاں 2019 کے الیکشن میں 62 سیٹوں پرجیت ملی تھی۔ وہیں اس بارپارٹی 36 سیٹوں پرہی سمٹ کررہ گئی ہے۔
بی جے پی کوامید تھی کہ رام مندرتعمیرکے بعد یوپی میں اس کے رتھ کوکوئی روکنے والا نہیں ہوگا۔ بی جے پی نے تو یوپی میں 80 میں سے 70 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا تھا، لیکن جس طرح کے انتخابی نتائج آئے، اس نے پارٹی کی تیاریوں کی قلعی کھول دی۔ بی جے پی 70 تودورکی بات ہے، بلکہ 40 سے بھی کم سیٹوں پرجیت حاصل کرپائی۔ یوپی میں ہوئے نقصان کی وجہ سے ہی بی جے پی مسلسل تیسری بار اکثریت کے اعدادوشمار سے دور رہ گئی۔ بی جے پی کو اس بار 240 سیٹوں پر جیت ملی ہے۔
یوپی کی کن اہم سیٹوں پربی جے پی کو ملی ہار؟
بی جے پی کو مغربی یوپی میں تو پھر بھی کچھ کامیابی ملی ہے، لیکن مغربی یوپی میں اس کا برا حال ہوا ہے۔ بلیا، غازی پور، رابرٹس گنج، سلیم پور، گھوسی، لال گنج، جونپور، پرتاپ گڑھ جیسی سیٹوں پربی جے پی کو ہارکا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ بی جے پی کے لئے سب سے بڑی ہارفیض آباد-ایودھیا سیٹ کومانا جا رہا ہے۔ کہا گیا کہ رام مندرتعمیرکے بعد یہاں پربی جے پی کوجیت آسان ہوگی، لیکن سماجوادی پارٹی نے اس سیٹ پرجیت حاصل کی ہے۔
بھوپیندر چودھری نے کی تھی استعفیٰ کی پیشکش
یوپی میں بی جے پی کی خراب کارکردگی کے بعد بھوپیندر چودھری نے بی جے پی صدر کے عہدے سے استعفیٰ کی پیشکش بھی کی تھی۔ انہوں نے ریاست میں ملی ہارکی ذمہ داری لی اوراستعفیٰ کی پیشکش کی۔ حالانکہ وہ ابھی تک اس عہدے پر بنے ہوئے ہیں۔ فی الحال وہ پارٹی کوان وجوہات کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں، جن کی وجہ سے ہارہوئی ہے۔ یوپی میں بی جے پی کو 33 سیٹوں پرتواین ڈی اے کی دیگر اتحادیوں کوتین سیٹوں پرجیت ملی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…