قومی

Mufti Salman Azhari: کون ہیں مفتی سلمان ازہری؟یہاں جانئے ان کے بارے خاص باتیں

Mufti Salman Azhari: پولیس نے ممبئی میں مقیم اسلامی مبلغ سلمان ازہری کو گجرات میں نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس اتوار (4 فروری) کی شام مفتی سلمان ازہری کو لے گئی۔ ایسے میں سلمان ازہری کے حامیوں کی بڑی بھیڑ تھانے کے باہر جمع ہوگئی جس کے بعد سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

سنی مسلمانوں کے لیے دنیا میں اسلامی تعلیم کا سب سے بڑا مرکز سعودی عرب نہیں بلکہ مصر کا جامعہ ازہر ہے۔ جامعہ ازہر سے تعلیم حاصل کرنے والے اپنے نام سے ازہری استعمال کرتے ہیں۔ جامعہ ازہر 1000 سال پرانی یونیورسٹی ہے۔ دنیا بھر سے طلباء یہاں اسلامی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔

ہندوستان میں اگر کوئی مولانا اپنے نام کے ساتھ ازہری کا اضافہ کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے جامعہ ازہر مصر سے تعلیم حاصل کی ہے۔ جامعہ ازہر میں تعلیم حاصل کرنا ایک عظیم کارنامہ سمجھا جاتا ہے، اسی لیے ازہری مولانا کا ہندوستان میں بہت احترام کیا جاتا ہے۔

سلمان ازہری نے مصر کی جامعہ الازہر سے تعلیم بھی حاصل کی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب سلمان ازہری کو حراست میں لیا گیا ہو۔ اس سے پہلے سال 2018 میں ازہری کو کرناٹک میں تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

مولانا سلمان ازہری نے اپنے حامیوں سے احتجاج نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں مجرم نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے کوئی جرم کیا ہے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور میں اس میں تعاون کر رہا ہوں۔ اگر میری قسمت میں گرفتار ہونا لکھا ہے تو میں اس کے لیے بھی تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں- Gujarat police detain Mufti Salman Azhari: گجرات پولیس نے ممبئی میں اسلامی اسکالر مفتی سلمان ازہری کو حراست میں لیا، گھاٹ کوپر تھانے کے باہر حامیوں کا ہجوم، رہائی کا کر رہے ہیں مطالبہ

مبینہ اشتعال انگیز تقریر کے معاملے کی تحقیقات کر رہی گجرات پولیس نے اتوار کے روز اس سلسلے میں ممبئی سے اسلامی اسکالر مفتی سلمان ازہری کو حراست میں لے لیا۔ ایک پولیس افسر نے یہ اطلاع دی۔ افسر نے بتایا کہ مفتی سلمان اس وقت گھاٹ کوپر تھانے میں ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ مفتی کے سینکڑوں حامی پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے، جس کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک جام ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے تھانے کے باہر سیکورٹی سخت کر دی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago