INDIA vs ENGLAND 2nd Test: ہندوستان نے وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی۔ ہندوستان کواس میچ میں جیت دلانے میں جسپریت بمراہ، یشسوی جیسوال، شبھمن گل اورروی چندرن اشون نے اہم تعاون دیا۔ یشسوی جیسوال نے پہلی اننگ میں 209 رن بنائے۔ جبکہ جسپریت نے میچ میں کل 9 وکٹ حاصل کئے۔ وہیں مقابلہ چوتھے ہی دن ختم ہوگیا۔
مقابلے میں 399 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری انگلینڈ 292 رنوں پرہی سمٹ گئی۔ اس دوران ٹیم کے لئے جیک کرالی نے سب سے بڑی 73 رنوں کی اننگ کھیلی، جس میں 8 چوکے اورایک چھکا شامل رہا۔ اس کے علاوہ کوئی بھی انگلش بلے بازی بڑی اننگ نہیں کھیل سکا، جس کے سبب انہیں مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستان نے مقابلے میں ٹاس جیت کربلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اورپہلی اننگ میں 396 رن بنائے۔ ٹیم کے لئے اس دوران یشسوی جیسوال نے سب سے بڑی 209 رنوں کی اننگ کھیلی، جس میں 19 چوکے اور7 چھکے شامل رہے۔ حالانکہ اس کے علاوہ کوئی بھی ہندوستانی بلے باز بڑی اننگ نہیں کھیل سکا۔ پھرپہلی اننگ میں بلے بازی کے لئے اتری انگلینڈ 253 رنوں پرہی سمٹ گئی۔ اس کے بعد انڈیا نے دوسری اننگ میں 255 رن بورڈ پر لگاکر انگلش ٹیم کو 399 رنوں کا ہدف دیا، جسے وہ حاصل نہیں کرسکے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کمزور رہی انگلینڈ
399 رنوں کے ہمالیائی اسکور کا پیچھا کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کافی کمزورنظرآئی۔ حالانکہ ٹیم کو شروعات اچھی ملی۔ بین ڈکیٹ اور جیک کرالی نے پہلے وکٹ کے لئے رنوں کی شراکت کی۔ اس کے بعد جیک کرالی اور ریحان احمد نے مل کردوسرے وکٹ کے لئے 45 رن جوڑے۔ ہدف کا پیچھ کر رہی انگلینڈ نے 21.5 اوور مین 95 رنوں پر دو وکٹ گنوا دیئے تھے۔ ٹیم کو پہلا جھٹکا بین ڈکیٹ کے طورپر لگا، جنہوں نے 6 چوکوں کی مدد سے 28 رن بنائے۔ اس کے علاوہ دوسرا جھٹکا ریحان احمد کے طور پرلگا، جنہوں نے 5 چوکے لگاکر23 رن بنائے۔
اس کے بعد جیک کرالی نے اولی پوپ کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کے لئے 37 رنوں کی شراکت کی، جو 29ویں اوور میں پوپ کے وکٹ سے ختم ہوئی۔ پہلے میچ میں 196 رنوں کی اننگ کھیلنے والے اولی پوپ 5 چوکوں کی مدد سے صرف 23 رن بناسکے۔ اس کے بعد انگلش ٹیم نے چوتھا وکٹ جو روٹ کے طورپر کھویا۔ روٹ نے 10 گیندوں میں 2 چوکے اورایک چھکے کی مدد سے 16 رن بنائے۔ پھرانگلینڈ کو پانچواں جھٹکا اننگ کھیل رہے جیک کرالی کے طور پر لگا، جنہوں نے 132 گیندوں میں 8 چوکے اورایک چھکے کی مدد سے 73 رن بنائے۔
ٹیم کا پانچواں وکٹ 42ویں اوور میں گرا۔ اس کے بعد ٹیم کو چھٹا جھٹکا جانی بیرسٹو کے طور پر 43ویں اوورمیں لگا۔ بیرسٹو 36 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 26 رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ پھر کچھ دیربعد کپتان بین اسٹوکس رن آؤٹ ہوگئے۔ اسٹوکس 29 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 11 رن ہی بناسکے۔ پھر ٹیم نے 8واں وکٹ بین فوکس کے طورپرگنوایا۔ فوکس نے 69 گیندوں میں 4 چوکے اورایک چھکا لگاکر 36 رن اسکورکئے۔ اس کے بعد انگلینڈ کا 9واں وکٹ شعیب بشیر کے طور پر اور10واں وکٹ ٹام ہارٹلے کے طور پرگرا۔ شعیب بشیربغیرکھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔ جبکہ ہارٹلے نے 47 گیندوں میں 5 چوکے اورایک چھکا لگاکر 36 رن اسکورکئے۔
ایسی رہی ہندوستانی گیند بازی
ہندوستان کے لئے جسپریت بمراہ اورروی چندرن اشون نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ مکیش کمار، کلدیپ یادو اوراکشرپٹیل نے 1-1 وکٹ اپنے نام کئے۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…