قومی

Amethi Lok Sabha Congress Candidate: کون ہیں سونیا گاندھی کے وہ قریبی ساتھی جو راہل گاندھی کے بجائے اسمرتی کو امیٹھی سے کر سکتے ہیں چیلنج ؟

اتر پردیش کی رائے بریلی اور امیٹھی سیٹوں پر کانگریس کس کو ٹکٹ دے گی اس پر تذبذب برقرار ہے۔ ان دونوں لوک سبھا سیٹوں پر پانچویں مرحلے میں انتخابات ہونے ہیں اور نامزدگی کے لیے صرف ایک دن باقی ہے۔ ابھی تک اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ کانگریس اتر پردیش کی امیٹھی اور رائے بریلی سیٹوں سے کس کو میدان میں اتارے گی، یہ دونوں لوک سبھا حلقے طویل عرصے سے نہرو-گاندھی خاندان کا گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاعات ہیں کہ کانگریس راہل گاندھی کو رائے بریلی اور کے ایل شرما کو امیٹھی سے امیدوار بنا سکتی ہے۔ تاہم رائے بریلی سے پرینکا گاندھی کے نام پر بھی چرچے ہیں۔ جانئے کے ایل شرما کون ہیں جو امیٹھی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی کو چیلنج کر سکتے ہیں۔

کے ایل شرما کا پورا نام کشوری لال شرما ہے اور وہ گاندھی خاندان کے لیے بہت خاص ہیں۔ سال 2022 میں یوپی میں اسمبلی انتخابات کے دوران انہوں نے یہ بیان دیا تھا کہ جو لیڈر آج کانگریس پارٹی چھوڑ رہے ہیں ان کی پرورش خود کانگریس نے کی ہے۔ جب سونیا گاندھی نے رائے بریلی سے الیکشن نہ لڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں عوام کو خط لکھا تھا، تو یہ کے ایل شرما ہی تھے جو میڈیا سے بات کر کے اپنا موقف واضح کر رہے تھے۔

کانگریس ایم ایل اے کے ایل شرما نے بدھ (1 مئی 2024) کو نیوز ایجنسی این این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، ‘ہم نے امیٹھی اور رائے بریلی میں میٹنگیں کیں، کیونکہ ان دونوں سیٹوں سے امیدواری کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ لوگ گاندھی خاندان کے کسی فرد سے الیکشن لڑنے کی توقع کر رہے ہیں اور میں بھی ایسا ہی محسوس کر رہا ہوں۔ چونکہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 3 مئی ہے، ہمیں تیاری کرنی ہے۔

کیا پارٹی روایت توڑے گی؟

اگر پارٹی کے ایل شرما کو ٹکٹ دیتی ہے تو کانگریس کئی دہائیوں کے بعد اپنے ایک پرانے خیال کو آگے بڑھاتی نظر آئے گی۔ 1991 میں جب اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی کا انتقال ہوا تو گاندھی خاندان کے باہر سے تعلق رکھنے والے ستیش شرما نے امیٹھی سے الیکشن لڑا تھا۔ وہ بھی یہاں سے جیت گئے تھے۔ سال 1998 میں سونیا گاندھی نے یہاں سے کامیاب ہوئیں، اس کے علاوہ  سال 2004 میں راہل گاندھی نے یہاں سے اپنی سیاسی اننگز کا آغاز کیا۔  2019 تک راہل یہاں سے ایم پی تھے۔ لیکن اسی سال ہونے والے انتخابات میں اسمرتی ایرانی نے انہیں 55000 ووٹوں سے شکست دی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

19 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

30 minutes ago