بھارت ایکسپریس۔
Delhi Women Commission Employees Sacked: دہلی خواتین کمیشن کے 223 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ برخاستگی کا حکم نامہ لیفٹینٹ گورنروی کے سکسینہ نے جاری کیا ہے۔ الزام ہے کہ کمیشن کی سابق چیئرپرسن سواتی مالیوال نے منظوری کے قواعد کومکمل کئے بغیرملازمین کی بھرتی کی تھی، اس لئے انہیں برخاست کیا گیا ہے۔ وہیں اس کارروائی سے دہلی خواتین کمیشن کی سابق چیئرپرسن اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال سخت برہم ہوگئی ہیں۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر پر اپنی ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے برخاستگی کے حکم کو تغلقی فرمان بتایا۔
لیفٹیننٹ گورنردفترکی طرف سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ دہلی خواتین کمیشن میں 40 اسٹاف کی بھرتی ہونی تھی، لیکن لیفٹیننٹ گورنرسے منظور لئے بغیر 200 سے زیادہ ملازمین کی بھرتی کردی گئی تھی، جبکہ کمیشن کے پاس کانٹریکٹ کی بنیاد پر مرضی سے زیادہ ملازم بھرتی کرنے کے اختیارات نہیں ہیں۔ اس لئے تقرریوں کوغیرقانونی قرار دیتے ہوئے نوٹس لیا گیا اورحکم نامہ جاری کرکے بھرتی کئے گئے ملازمین کو برخاست کردیا گیا۔ تقرریاں غیرقانونی مانی جا رہی ہیں اور کمیشن کو ملازمین کی خدمات جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایل جی کے فیصلے پرسواتی مالیوال نے کیا کہا؟
لیفٹیننٹ گورنرکی طرف سے جاری برخاستگی کے حکم پر کمیشن کی سابق چیئرپرسن سواتی مالیوال نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے حکم کو تغلقی فرمان بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین کمیشن میں 90 ملازمین ہیں، لیکن صرف 8 اہلکار کام کر رہے ہیں۔ اگر ملازمین کو ہٹا دیا گیا تو کمیشن پر تالا لگا دیا جائے گا۔ حکومت کو اسٹاف دینا چاہئے، لیکن چھین کرکمیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں، دہلی خواتین کمیشن کو بند نہیں ہونے دوں گی۔ چاہے مجھے جیل میں ڈال دو، لیکن خواتین پر مظالم نہیں ہونے دوں گی۔
بھارت ایکسپریس۔
ضلع میں شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ہنگامہ ہوا۔ اس ہنگامہ آرائی کے…
ڈاکٹر خان نے کہا کہ یہ ملک کے لیے فخر کی بات ہوگی کہ ایک…
یاد رہے کہ آچاریہ پرمود کرشنم کی 60ویں سالگرہ بھی دو دن پہلے سنبھل میں…
گرلز وِل بی گرلز' کا ورلڈ پریمیئر جنوری 2024 میں امریکہ کے سنڈینس فلم فیسٹیول…
اے ڈی جی نکسل آپریشن ویویکانند سنہا نے اس حملے میں 9 فوجیوں کے شہید…
اڈانی گروپ کا فلسفہ 'نیکی کے ساتھ ترقی' ہے، جس کی وجہ سے فاؤنڈیشن نے…