قومی

Lal Bahadur Shastri Special: جب لال بہادر شاستری نے بیٹے کے سرکاری کار لے جانے پر اپنی جیب سے ادا کیا تھا بل، جانئے وہ قصہ

نئی دہلی: آج ہم ملک کے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی بات کر رہے ہیں۔ ان کی سادگی اور شائستگی کے کئی قصے ہیں۔ وہ کبھی دکھاوا نہیں کرتے تھے۔ لباس، برتاؤ سے لے کر کھانے پینے تک وہ سادگی کے حامی تھے۔

لال بہادر شاستری کی سادگی سے متعلق کئی دلچسپ قصے ہیں۔ ایسی ہی قصوں میں سے ایک یہ ہے کہ ایک دفعہ ان کے بیٹے نے بغیر بتائے سرکاری گاڑی استعمال کی تھی، پھر انہوں نے چلائے گئے کلومیٹر کے حساب سے رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کرادی تھی۔ آئیے جانتے ہیں وہ قصے کیا ہے۔

لال بہادر شاستری کے بیٹے سنیل شاستری نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد ان کے والد کو سرکاری کار شیورلیٹ امپالا ملی تھی۔ ایک رات، اپنے والد سے چپکے سے، میں اپنے دوستوں کے ساتھ اس گاڑی کے ساتھ نکلا اور دیر رات واپس آیا۔ حالانکہ، بعد میں مجھے اپنے والد کو سچ بتانا پڑا کہ ہم سرکاری کار میں سیر کے لیے گئے تھے۔ یہ سن کر والد صاحب نے کہا کہ سرکاری کار سرکاری کام کے لیے ہے، کہیں جانا ہے تو گھر کی گاڑی استعمال کیا کرو۔

سنیل شاستری کے مطابق، ان کے والد نے اگلی صبح ڈرائیور سے پوچھا کہ کل شام سے کار نے کتنے کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ اس کے بعد ڈرائیور نے جواب دیا کہ گاڑی 14 کلومیٹر چلی تھی۔ اس جواب کے بعد انہوں نے اپنے ڈرائیور سے کہا کہ اسے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے، اس لیے 14 روپے فی کلومیٹر کے حساب سے رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کروا دیں۔ سنیل شاستری کا مزید کہنا ہے کہ اس کے بعد نہ تو انہوں نے اور نہ ہی ان کے بھائی نے کبھی ذاتی کام کے لیے سرکاری گاڑی کا استعمال کیا۔

لال بہادر شاستری کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ملک کی عوام پر کوئی بھی فیصلہ نافذ کرنے سے پہلے وہ اسے اپنے خاندان پر نافذ کرتے تھے۔ جب انہیں یقین ہو گیا کہ اس فیصلے پر عمل درآمد میں کوئی دشواری نہیں ہو گی، تبھی اس فیصلے کو ملک کے سامنے رکھتے تھے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب انہوں نے ہم وطنوں سے ایک وقت کا کھانا چھوڑ کر اپواس یعنی روزہ رکھنت کو کہا تھا۔

ایسا نہیں تھا کہ لال بہادر شاستری نے یہ فیصلہ ملک کہ عوام پر تھوپ دیا تھا۔ سب سے پہلے انہوں نے یہ تجربہ اپنے اور اپنے خاندان پر کیا تھا۔ جب وہ سمجھ گئے کہ ایسا کیا جا سکتا ہے، ان کے بچے بھوکے رہ سکتے ہیں، تب انہوں نے ملک کے لوگوں سے یہ اپیل کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

54 minutes ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

2 hours ago

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

4 hours ago