قومی

Hemant Soren Resignation: جو مودی جی کے ساتھ نہیں گیا وہ جیل جائے گا’، ہیمنت سورین کے استعفیٰ پر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کا رد عمل

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے استعفیٰ کے بعد، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ (31 جنوری) کو دیر گئے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس کے بعد ہیمنت سورین کو ای ڈی کے دفتر لے جایا گیا۔ اپنے استعفیٰ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ جو بھی مودی جی کے ساتھ نہیں جائے گا وہ جیل جائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین پر ای ڈی کا مسلط کرنا اور انہیں استعفیٰ دینے پر مجبور کرنا جمہوریت کے لیے ایک دھچکا ہے۔ پی ایم ایل اے کی دفعات کو سخت بنا کر اپوزیشن لیڈروں کو ڈرانا بی جے پی کے ٹول کٹ کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اپوزیشن کی حکومتوں کو ایک ایک کرکے غیر مستحکم کرنے کا بی جے پی کا کام جاری ہے۔ بی جے پی کی واشنگ مشین میں جو گیا وہ سفید جیسا صاف ہے، جو نہیں گیا وہ داغدار ہے۔ کھڑ گے نے مزید کہا کہ اگر جمہوریت کو آمریت سے بچانا ہے تو بی جے پی کو ہرانا ہوگا۔

کانگریس صدر نے پوسٹ میں کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم پارلیمنٹ سے لے کر سڑکوں تک لڑتے رہیں گے۔

وہیں اس معامہ پر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ ای ڈی ، سی بی آئی، آئی ٹی وغیرہ اب سرکاری ایجنسی نہیں رہی ،اب یہ ایجنسیاں بی جے پی کی اپوزیشن مٹاؤ سیل بن چکی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود بدعنوانی میں  لوث بی جے پی کی حکومت جمہوریت کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Bird Strike on Air India Express Flight: بنگلورو جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز سے ٹکرایا پرندہ، طیارے میں سوار تھے 148 مسافر

ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی دمام، جدہ اور ریاض کے لیے پروازوں کی معطلی 20…

57 minutes ago

RSS Sthapana Divas: آرایس ایس کے یومِ تاسیس پر وزیر اعظم مودی نے دی مبارک باد

وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ قومی سویم سیوک سنگھ نے خدمت، ملک کی تعمیر…

2 hours ago

Home Minister Amit Shah: امت شاہ اور اوم برلا نے وجے دشمی پر اہل وطن کو دی مبارک باد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے ملک…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی نے اہل وطن کو وجے دشمی کی مبارکباد پیش کی

اس اشلوک کا مفہوم ہے کہ بھگوان شری رام خود دھرم کی جیتی جاگتی تصویر…

4 hours ago