کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مرکزی سرکار پر یہ الزام لگایا ہے کہ بی جے پی ڈبلیو ایف آئی کو تحلیل کرنے سے متعلق جھوٹی خبر پھیلا رہی ہے ۔جبکہ ڈبلیو ایف آئی کی تحلیل کے بجائے اس کی سرگرمیوں پر روک لگانے کا فیصلہ لیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے ایکس پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا کہ ”بی جے پی حکومت ریسلنگ فیڈریشن کو تحلیل کرنے کی جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہے۔ ریسلنگ ایسوسی ایشن کو تحلیل نہیں کیا گیا، صرف اس کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں تاکہ کنفیوژن پھیلا کر ملزمان کو بچایا جا سکے۔ مظلوم عورت کی آواز کو دبانے کے لیے اس نہج تک جانا پڑے گا؟
پرینکا گاندھی نے مزید لکھا کہ جب ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والے مشہور کھلاڑیوں نے بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تو حکومت ملزم کے ساتھ کھڑی ہو گئی۔ متاثرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان کو انعام دیا گیا۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ وزیر داخلہ احتجاج واپس لینے کے بدلے خواتین پہلوانوں کو دی گئی یقین دہانی کو بھول گئے۔
تکبر کی انتہا یہ ہے کہ بی جے پی ایم پی جس پر خواتین کھلاڑیوں کے جنسی استحصال کا الزام ہے، نے خود فیصلہ کیا کہ اگلا قومی کھیل ان کے اپنے ضلع میں، اپنے ہی کالج گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس اندھیرے اور ناانصافی سے شکست کھا کر اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک نے ریسلنگ چھوڑ دی اور جب کھلاڑی اپنے ایوارڈ واپس کرنے لگے تو حکومت افواہیں پھیلا رہی ہے۔جہاں بھی عورت پر تشدد ہوتا ہے، یہ حکومت اپنی پوری طاقت سے ملزم کو تحفظ دیتی ہے اور مظلوم کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔ آج ہر شعبے میں خواتین کی قیادت کا چرچہ ہے لیکن اقتدار میں موجود لوگ آگے بڑھنے والی خواتین کو ہراساں کرنے، دبانے اور ان کی حوصلہ شکنی میں مصروف ہیں۔ ملک کی عوام، ملک کی خواتین یہ سب دیکھ رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…