قومی

West Bengal Elections 2026: مغربی بنگال میں 15 بوتھوں پرووٹنگ کے دوران زبردست ہنگامہ، آمنے سامنے آئے ٹی ایم سی-بی جے پی کارکنان

West Bengal Assembly Elections 2026: مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2026 کے درمیان 24 پرگنہ ضلع کے فالٹا علاقے سے کشیدگی کی خبرسامنے آئی ہے۔ یہاں مقامی لوگوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان زبردست بحث ہوئی۔ اس دوران ٹی ایم سی کے لیڈران پردھمکی دینے کے الزام لگائے گئے ہیں۔ حادثہ کے دوران لوگوں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان بھی کافی دیرتک بحث ہوتی رہی۔ حالانکہ حالات قابومیں رکھنے کی کوشش کی گئی، لیکن علاقے میں کشیدگی بنی رہی۔ مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کی 294 سیٹوں کے لئے ووٹنگ 23 اپریل اور29 اپریل کودومرحلوں میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ اب ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہونی ہے۔

جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں دوبارہ پولنگ جاری 
مغربی بنگال کے جنوب-24 پرگنہ ضلع کی دواسمبلی سیٹوں کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پرجاری دوبارہ پولنگ کے عمل کے دوران صبح 11 بجے تک، تقریباً 37 فیصد ووٹرٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔ مگراہاٹ ویسٹ اسمبلی حلقہ کے 11 اورڈائمنڈ ہاربرکے 4 پولنگ اسٹیشنوں پرپرامن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی بدانتظامی کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد ایک روزقبل ان حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔ ایک عہدیدارنے بتایا کہ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اورشام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ صبح 11 بجے تک تقریباً 36.99 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
تشدد یا بدامنی کا کوئی واقعہ نہیں

انتخابی افسرنے بتایا کہ مگرا ہاٹ مغرب میں 38.2 فیصد اورڈائمنڈ ہاربرمیں 35.92 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے افسرنے کہا، ’’اب تک ووٹنگ پرامن رہی ہے اوردونوں اسمبلی حلقوں میں تشدد یا بدامنی کا کوئی حادثہ سامنے نہیں آیا ہے۔ دونوں انتخابی حلقوں میں مرکزی سیکورٹی اہلکاروں کی مناسب تعداد موجود ہے۔ ویب کاسٹنگ بھی جاری ہے اورہم پورے عمل پر نظررکھ رہے ہیں۔‘‘ ان دونوں اسمبلی سیٹ پر29 اپریل کوووٹنگ ہوئی تھی۔

دونوں سیٹوں پرسخت مقابلہ کا امکان

مگراہاٹ مغرب سیٹ پرترنمول کانگریس کے محمد شمیم احمد ملّا کا مقابلہ بی جے پی امیدوارگورسندرگھوش سے ہے جبکہ کانگریس کے عبدالمجید ہلدراورانڈین سیکولرفرنٹ (آئی ایس ایف) کے عبدالعزیزالحسن بھی میدان میں ہیں۔ ڈائمنڈ ہاربرسیٹ پرترنمول کانگریس کے پنّالال ہلدر، بی جے پی کے دیپک کمارہلدر کو چیلنج دے رہے ہیں۔ کانگریس کے گوتم بھٹا چاریہ اورکمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی-ایم) کے سمرنائیا سمیت کئی دیگرامیدواربھی اس سیٹ پرقسمت آزما رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو- 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

10 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

1 hour ago

Anant Singh 9 Murder Statement: اننت سنگھ کا دعویٰ، ’نتیش کمار کے لیے 9 قتل کروائے‘، باہوبلی رکن اسمبلی نے اور کیا کچھ کہا؟

بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…

2 hours ago