مغربی بنگال پولیس نے رام نومی کے جلوس کے دوران ہوئے تشدد معاملے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، رام نومی جلوس کے دوران ہتھیار لہرانے کے الزام میں 19 سالہ سمت شا کو گرفتارکیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ایک ویڈیو میں بندوق کے ساتھ نظر آرہا سمت شا کو آج بہارکے مونگیرسے گرفتار کیا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ہاوڑہ پولیس نے بتایا کہ ’ہاوڑہ میں رام نومی کی ریلی میں ہتھیار لے جاتے ہوئے نظرآرہا 19 سالہ سمت شا کو بہار کے مونگیر سے گرفتارکیا گیا ہے۔‘ پولیس ذرائع کے مطابق، سمت شا نے رام نومی کی ریلی کے دوران ہتھیار لے جانے کی بات بھی قبول کی ہے۔
اس سے پہلے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئرکیا تھا، جس میں ایک مذہبی جلوس کے دوران ایک نوجوان بندوق لئے ہوئے نظر آرہا ہے۔ وہیں ابھیشیک بنرجی کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ویڈیو رام نومی کے جلوس کا نہیں ہے، جسے بنگال کے ہاوڑہ میں وشوہندو پریشد کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رام نومی تقریب کے دوران جمعرات اور جمعہ کو ہاوڑہ ضلع کے کچھ حصوں میں تشدد ہوا تھا، جس میں 45 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس تشدد میں بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔ اس تشدد کے بعد ریاست کی ممتا بنرجی حکومت اور بی جے پی دونوں آمنے سامنے ہیں اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کے روز الزام لگایا کہ بی جے پی کے لوگ جان بوجھ کر ریاست کے اقلیتی علاقوں میں بغیر اجازت کے ریلیاں نکال رہے ہیں۔ ابھیشیک بنرجی کا یہ تبصرہ ہگلی ضلع کے رشڑا اور سیرام پور میں رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم کے ایک دن بعد آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: West Bengal Violence: ”فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرے، فساد بھڑکایا پھر بی جے پی والوں کے ساتھ میٹنگ کی“- ممتا بنرجی کا بڑا الزام
ابھیشیک بنرجی نے یہاں ٹھاکرنگر میدان میں ایک عوامی تقسیم پروگرام میں کہا، ’رام نومی کا جلوس پانچ دنوں تک کیوں نکالا جائے گا؟ آپ ایسی ریلیاں اس دن نکال سکتے ہیں، جس دن یہ منایا جاتا ہے۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا… لیکن اپنے ساتھ ہتھیار لے کرنہ جائیں۔‘ انہوں نے دعویٰ کیا، ’وہ (بی جے پی) بغیر اجازت کے ایسے جلوسوں کے ساتھ جان بوجھ کر اقلیتی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ کل رشڑا میں بھی ان لوگوں نے ریلی نکالی، جس میں لوگ ہتھیار لئے ہوئے تھے۔‘
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…