قومی

بنگال میں ممتا بنرجی کو بڑا جھٹکا، فالتا میں ٹی ایم سی امیدوار جہانگیرخان نے الیکشن لڑنے سے واپس لے لیا اپنا نام

مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ یہاں فالتا اسمبلی سیٹ پرہونے والی ووٹنگ سے پہلے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے امیدوار جہانگیرخان نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سیٹ پرالیکشن میں دھاندلی کے الزام لگنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تھا اور 21 مئی کو یہاں ووٹنگ ہونی ہے۔

جہانگیرخان ‘پشپا’ فلم کا ڈائیلاگ بول کرسرخیوں میں آگئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا- ‘پشپا جھکے گا نہیں سالا’ انتخابی تشہیر کے دوران ان کا یہ انداز کافی وائرل ہوگیا تھا۔ ان کے انداز کو دیکھ کرایسا نہیں لگتا تھا کہ ووٹنگ سے محض دو دن قبل وہ اچانک انتخابی میدان سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔ جہانگیرخان کے اس فیصلے نے نہ صرف ترنمول کانگریس کو حیران کیا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی انہیں ٹرول کیا جا رہا ہے کہ ‘پشپا’ کے تیوراتنی جلدی کیسے نرم پڑگئے۔

کلکتہ ہائی کورٹ میں داخل کی تھی عرضی

جہانگیرخان نے پیر(18 مئی، 2026) کو کلکتہ ہائی کورٹ میں بنگال پولیس کی طرف سے کسی بھی طرح کی ظالمانہ والی کارروائی سے تحفظ حاصل کرنے کی درخواست کی تھی۔ ٹی ایم سی لیڈرجہانگیرنے اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ ان کے خلاف باربارفوجداری مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ ان کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ان پرآئے روزنئے فوجداری مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ اس کے مؤکل کو قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہے، لیکن اس کے خلاف درج ایف آئی آرکا انکشاف کیا جانا چاہئے۔

پشپا اب میری ذمہ داری: شوبھیندو ادھیکاری

جہانگیرخان نے یہ عرضی وزیراعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری کی طرف سے دی گئی وارننگ کے بعد داخل کی تھی۔ وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ پشپا کے معاملے کو وہ ذاتی طورپر سنبھالیں گے۔ وزیر اعلیٰ شوبھیندوادھیکاری نے کہا، ‘پشپا اب میری ذمہ داری ہے۔’ حالانکہ شوبھیندوادھیکاری کے اس بیان پرسیاست بھی گرم ہوگئی تھی۔ کیونکہ ایک وزیراعلیٰ کے طورپران کے اس بیان کو دھمکی آمیزسمجھا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-  

Nisar Ahmad

Recent Posts

Football Player Kajra Murmu Dies: فٹبال میدان میں خوفناک حادثہ! میچ کے دوران ٹکر سے بے ہوش ہوا کھلاڑی، علاج کے دوران موت

بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے…

1 hour ago

Rahul Gandhi Attacks BJP: گیانیش کمار کو پہلے امپائر بنایا، پھر ’میچ فکسنگ‘ کی ذمہ داری بھی دے دی؟ راہل گاندھی کا بی جے پی پر حملہ

کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جیجی تھامسن کے دعوے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل…

1 hour ago

Kunal Ghosh Car Attack: ’مجھے واپس لوٹنے کے لیے کہا جا رہا تھا‘، ٹی ایم سی رکن اسمبلی کونال گھوش کی گاڑی پر حملہ، ممتا بنرجی نے کی مذمت

سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مجوزہ عوامی ریلی سے قبل سیاسی کشیدگی دیکھنے کو…

1 hour ago

Uttar Pradesh Heavy Rain: یوپی میں 50 گھنٹے سے طوفانی بارش کا قہر، 17 افراد جاں بحق، 32 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…

2 hours ago