نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے منگل کوجسٹس سورن کانتا شرما کے خلاف تبصرہ سے متعلق توہین عدالت کے ایک مجرمانہ کیس میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا، سنجے سنگھ اوردیگرسے جواب مانگا ہے۔ جسٹس نوین چاولہ اوررویندرڈوڈیجا کی بینچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ 14 مئی کوآرڈرکی بنیاد پرکارروائی شروع کی گئی ہے۔ سنگل جج نے سوشل میڈیا پوسٹ اور دوسرے الیکٹرانک اورپبلیکیشن ریکارڈ سے ملے مٹیریل (مواد) پربھروسہ کیا ہے۔ رجسٹری کوحکم دیا جاتا ہے کہ اس کی کاپی سنبھال کررکھیں اورانہیں اس کورٹ کے سامنے رکھیں۔ مبینہ توہین عدالت کے ملزمین 4 ہفتے میں اپنا جواب داخل کرسکتے ہیں۔
حالانکہ سماعت کے دوران عدالت کے سامنے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، پھربھی عدالت نے کہا کہ مدد کے لئے ایک ایمکس اپائنٹ (عدالت کا دوست) کرے گا۔ دہلی ہائی کورٹ اس کیس کی اگلی سماعت 4 اگست کوکرے گی۔ اروند کیجریوال، منیش سسودیا اوردرگیش پاٹھک نے جسٹس سورن کانتا شرما کوہٹانے کی درخواست کی تھی، جوایکسائزکیس میں ٹرائل کورٹ کی بریت کوچیلنج کرنے والی سی بی آئی کی درخواست کی سماعت کررہے تھے۔ تاہم، جسٹس سورن کانتا شرما نے 20 اپریل کوکیس سے ان کی برطرفی کومسترد کردیا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔…
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…