قومی

Weather Update: دہلی سمیت ملک کے ان علاقوں میں آج سے بڑھے گی سردی، جانئے آنے والے دنوں میں کیسا رہے گا موسم

Weather Update: اب دارالحکومت دہلی سمیت پورے ملک میں سردی آہستہ آہستہ بڑھنے لگی ہے۔ لوگوں نے سردی لگنے پر سردیوں کے کپڑے نکال لیے ہیں۔ شمال سے جنوب کی تک ہر روز پارہ گر رہا ہے۔ تاہم راجدھانی دہلی میں آلودگی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

راجدھانی دہلی میں کیسی رہے گی موسم کی صورتحال؟

اب دہلی میں صبح اور شام کے وقت لوگوں کو سردی محسوس ہونے لگی ہے، آج کے موسم کی بات کریں تو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 اور کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری تک ریکارڈ کیا کیا گیا۔ آج صبح لوگوں کو دھند کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت میں آج شام کو بھی دھند دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ 22 نومبر سے 26 نومبر کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 اور کم سے کم 14 ڈگری رہ سکتا ہے۔

دہلی میں سیزن کی اب تک کی سب سے سرد رات

دہلی میں اس سیزن کی اب تک کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی اور بدھ کی رات درجہ حرارت 11.2 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ شہر دھند اور ٹھنڈی ہواؤں کی لپیٹ میں رہا اور دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ منگل کو ریکارڈ کیے گئے 25.5 ڈگری سیلسیس کے درجہ حرارت سے زیادہ تھا۔ سیزن کی دوسری سرد ترین رات پیر کو ریکارڈ کی گئی جب درجہ حرارت 12.3 ڈگری سیلسیس جبکہ اتوار کی رات 16.2 ڈگری سیلسیس رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت ہوا میں نمی کی سطح 84 سے 63 فیصد کے درمیان رہی۔

یہ بھی پڑھیں- Yamuna Expressway Accident: یمنا ایکسپریس وے پر وولوو بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، دردناک سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک

پنجاب-ہریانہ اور یوپی کی صورتحال

پنجاب-ہریانہ میں بھی سردی ہوگی اور لوگوں کو صبح و شام گرم کپڑوں کی ضرورت ہوگی۔ آئندہ دو روز تک دھند چھائی رہے گی۔ پنجاب میں کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 9 ڈگری تک نیچے جا رہا ہے۔ ہریانہ میں بھی تقریباً ایسا ہی موسم متوقع ہے۔

اتر پردیش میں کم سے کم درجہ حرارت 10-11 ڈگری تک پہنچ رہا ہے۔ کئی علاقوں میں دن کا آغاز دھند سے ہوتا ہے۔ راجستھان میں بھی سردی ہر دن بڑھے گی۔ کم از کم پارے میں زبردست گراوٹ دیکھی جا سکتی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

GCC’s Investment Boom in India: گزشتہ دہائی میں ہندوستان میں جی سی سی ممالک کی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ

مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…

18 minutes ago

Allu Arjun: پشپا 2 اداکار اللو ارجن کے گھر پر پتھراؤ، جے اے سی لیڈروں پر توڑ پھوڑ کا الزام، پولیس نے کیا گرفتار

حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…

41 minutes ago

Ambedkar Samman Yatra: کانگریس 23 دسمبر کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف کرے گی پریس کانفرنس ، نکالے گی ’امبیڈکر سمان یاترا‘

کھیڑا نے کہا کہ کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران،…

1 hour ago

Winter Season in Gaza: غزہ میں موسم سرما کا حملہ! لوگ گرم کپڑوں اور لحاف کے بغیر خیموں میں رہنے پر مجبور

غزہ میں موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور اسرائیل کے ساتھ 14 ماہ سے…

2 hours ago

One Nation One Election: ’ون نیشن ون الیکشن‘پر کیا بولے کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ؟ بی جے پی ایم پی سارنگی کو بھی بنایا نشانہ

کانگریس لیڈر دگ وجئے سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں بی جے پی ممبران…

2 hours ago