قومی

Ram Mandir News: ‘ پہلی ہی بارش میں رام مندر میں ٹپکنے لگا پانی’ چیف پجاری کا بڑا دعویٰ

 رام جنم بھومی مندر کے چیف پجاری آچاریہ ستیندر داس نے رام مندر کے تعمیراتی کام کو لے کر بڑا بیان دیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے رام مندر کو لے کر بھی بڑا انکشاف بھی کیا ہے۔ انہوں نے پہلی بارش میں رام مندر کے  چھت سے پانی کے ٹپکنے کی بات کہی۔

رام مندر کے چیف پجاری آچاریہ ستیندر داس نے رام مندر کی تعمیر کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2025 تک  تعمیراتی کام مکمل ہونا ناممکن ہے، لیکن اگر رام مندر کی تعمیراتی سرگرمیاں  جولائی 2025 تک  مکمل ہونے کی بات کہی جارہی ہے تو میں اسے مان لیتا ہوں۔ انہوں نے رام مندر کی تعمیر پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جہاں رام للا بیٹھے ہیں وہاں پہلی ہی بارش میں پانی ٹپکنا شروع ہو گیا ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

کیا 2025 تک رام مندر کی تعمیر کا کام مکمل ہو جائے گا؟

رام مندر کے پروہت آچاریہ ستیندر داس نے رام مندر کو لے کر بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2024 ہے اور ایک سال بعد 2025 ہے، مندر کی تعمیر ایک سال میں مکمل ہونا ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس جگہ رام للا موجود ہے وہاں سے پہلی بارش میں پانی ٹپکنا شروع ہو گیا ہے ، اس کے علاوہ دوسرے مقامات پر بھی پانی ٹپک رہے ہیں۔ انہوں نے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

’’ایک سال میں مندر بنانا ناممکن‘‘

رام مندر کے پروہت آچاریہ ستیندر داس نے کہا کہ جو رام مندر بنایا گیا ہے اس سے پانی نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، اس کے اوپر پانی میں چونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ بہت بڑا ہے، اس مسئلے کو پہلے حل کیا جائے۔ مندر کی تعمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر یہ کہا جا رہا ہے کہ مندر کی تعمیر کا سارا کام 2025 میں مکمل ہو جائے گا تو یہ اچھی بات ہے لیکن یہ ناممکن ہے کیونکہ ابھی بہت کچھ بننا باقی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 22 جنوری 2024 کو ایودھیا میں رام للا کے افتتاح کے تعلق سے عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ ایک سال بھی نہیں گزرا جب رام مندر کے پروہت نے کہا کہ پہلی ہی بارش میں چھت سے پانی ٹپکنے لگا ہے۔ انہوں نے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Deepika Padukone: بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کے گھر ایک بار پھر ننھی پری کی آمد، دیپیکا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی خوشخبری

دیپیکا پڈوکون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔…

29 minutes ago

Gold-Silver Price: فیڈرل ریزرو کے شرح سود بڑھانے کے بعد سونے میں تیزی، جانیے تازہ قیمتیں

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کے اضافے کے…

30 minutes ago

Iran Executes Spying Person: اسرائیل کو خفیہ معلومات بھیجنے والا جاسوس گرفتار، ایران نے دی پھانسی

ایرانی عدلیہ کے مطابق حسین پدران نے اصفہان میں فوجی اور میزائل تنصیبات سے متعلق…

1 hour ago

Lalan Singh JDU Prabodhan Programme: جنتا دل یونائیٹڈ کے پروگرام میں غیر حاضری پر لالن سنگھ کی وضاحت، کہا ’میں گجرات میں تھا‘

مرکزی وزیر نے کہا، پروگرام کی پیشگی اطلاع نہیں تھی، پارٹی میں کسی طرح کا…

2 hours ago