قومی

Parliament Session 2024: راجیہ سبھا میں جے پی نڈا کو ملی بڑی ذمہ داری، بنائے گئے ایوان کے لیڈر

Parliament Session 2024: پارلیمنٹ ہاؤس میں 18ویں لوک سبھا کے پہلے پارلیمنٹ سیشن میں اراکین پارلیمنٹ نے پیر (24 جون) کو حلف اٹھایا۔ اس درمیان مرکزی وزیرصحت جے پی نڈا کو بڑی ذمہ داری سونی گئی ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو راجیہ سبھا میں ایوان کا لیڈربنایا گیا ہے۔ وہیں، 18ویں لوک سبھا کے پہلے سیشن کی پہلی میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی، ان کی کابینہ کونسل کے اراکین کے ساتھ ہی دیگرنومنتخب اراکین نے ایوان کے رکن کے طور پر حلف لیا۔ کارگزارصدر(پروٹم اسپیکر) بھرت ہری مہتاب نے ایوان کی کارروائی شروع کرائی اوراراکین کوحلف دلایا۔

وزیراعظم نریندرمودی حال ہی میں اختتام پذیرلوک سبھا الیکشن کے بعد مسلسل تیسری باراقتدارمیں لوٹے ہیں۔ وزیراعظم مودی اوران کی کابینہ کونسل نے 9 جون کوحلف لیا تھا۔ وزیراعظم مودی تیسری باروارانسی لوک سبھا سیٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔ کارروائی شروع ہوتے ہی ایوان کا لیڈرہونے کے ناطے نریندرمودی نے سب سے پہلے حلف اٹھایا۔

وزیراعظم مودی کے حلف اٹھاتے وقت راہل گاندھی نے ہاتھ میں لے رکھا تھا آئین

اس دوران برسراقتدارپارٹی کے اراکین نے ’مودی مودی‘ اور’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے۔  وزیراعظم نریندرمودی کے حلف اٹھاتے وقت کانگریس لیڈرراہل گاندھی سمیت اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ اپنی سیٹوں پرآئین کی کاپیاں لے کرکھڑے تھے۔ جب وزیرداخلہ امت شاہ حلف لینے آئے تب بھی اپوزیشن کے اراکین نے آئین کی کاپی اپنے ہاتھ میں لے رکھی تھی۔ حالانکہ اس دوران وہ اپنے مقام پربیٹھے ہوئے تھے۔

ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے بھرت ہری مہتاب نے راشٹرپتی بھون میں ایوان کے رکن اورقائم مقام اسپیکرکے طورپرحلف لیا۔ انہیں صدردروپدی مرمو نے حلف دلایا۔ وزیر اعظم مودی کے بعد، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئرممبران رادھا موہن سنگھ اور فگن سنگھ کلستے نے ممبران کی حیثیت سے حلف لیا۔ دونوں ارکان آئندہ دوروزتک ایوان کی کارروائی چلانے میں قائم مقام اسپیکرایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے مہتاب نے راشٹرپتی بھون میں ایوان کے رکن اورقائم مقام اسپیکرکے طور پرحلف لیا۔ انہیں صدر دروپدی مرمو نے حلف دلایا۔ وزیراعظم مودی کے بعد، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر ممبران رادھا موہن سنگھ اور فگن سنگھ کلستے نے ممبران کی حیثیت سے حلف لیا۔ دونوں ارکان آئندہ دو روز تک ایوان کی کارروائی چلانے میں قائم مقام اسپیکربھرت ہری مہتاب کی معاونت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کون ہیں وہ اراکین پارلیمنٹ، جنہوں نے نہیں اٹھایا ایم پی کے طور پر حلف؟ بی جے پی کے فیصلے سے ہیں برہم

کانگریس نے پروٹم اسپیکرکے انتخاب پرظاہرکیا اعتراض

کانگریس رکن کے سریش، ٹی آربالواورترنمول کانگریس کے رکن سدیپ بندوپادھیائے کوبھی رادھا موہن سنگھ اورفگن سنگھ کلستے کے ساتھ حلف لینے کے لئے پینل میں منتخب کیا گیا، لیکن انہوں نے حلف نہیں لیا۔ کانگریس نے پروٹم اسپیکرکے طورپربھرت ہری مہتاب کے انتخاب پراعتراض ظاہرکیا۔ اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا ہے کہ اس عہدے پرانتخاب کے لئے اس کے 8 بارکے رکن پارلیمنٹ کے سریش کو نظر اندازکیا گیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 minute ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

3 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

5 hours ago