اسپورٹس

Australia vs India, St Lucia Weather: بھارت-آسٹریلیا میچ سے قبل سینٹ لوسیامیں شدید بارش، جانئے کیاٹیم انڈیا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی

2024 کے T20 ورلڈ کپ میں آج بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ آسٹریلیا کے لیے یہ میچ کرو یا مرو سے کم نہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اس سے قبل آسٹریلیا کے شائقین کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سینٹ لوسیا میں ہونا ہے اور یہاں کل (اتوار) سے بارش ہو رہی ہے۔ میچ شروع ہونے سے 5 گھنٹے قبل شدید بارش کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

اتوار سے سینٹ لوسیا سے بارش کی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں اور اب میچ سے پانچ گھنٹے پہلے ہی وہاں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا میچ ٹاس کے بغیر ہی منسوخ ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ میچ منسوخ ہوتا ہے تو آسٹریلیا کی سیمی فائنل کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگے گا۔

اگر بھارت اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو…

اگر ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوتا ہے تو ٹیم انڈیا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ آسٹریلیا کو افغانستان کے خلاف بنگلہ دیش کی جیت کے لیے دعائیں کرنی ہوں گی۔ اگر افغانستان بنگلہ دیش کو شکست دیتا ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

ہندوستان نے سپر 8 میں دو میچ جیتے ہیں

ٹیم انڈیا نے سپر-8 میں اپنے ابتدائی دونوں میچ جیتے ہیں۔ بھارت نے پہلا میچ افغانستان کے خلاف اور دوسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف جیتا تھا ۔جس کے بعد اس کا سیمی فائنل میں پہنچنا تقریباً یقینی ہے۔ اب اگر آسٹریلیا کے خلاف میچ منسوخ ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ ایسی صورت حال میں ہندوستانی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago