قومی

Water level in Ganga: وارانسی میں گنگا کے پانی کی سطح میں اضافہ، گھاٹوں کا رابطہ منقطع، چھوٹی کشتیاں چلانے پر پابندی

وارانسی میں گنگا کے پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ گنگا کے پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے کاشی کے گھاٹوں کا آپس کا رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے پر واٹر پولیس نے گنگا میں چھوٹی کشتیوں کے چلانے پر پابندی لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ اتر پردیش کے کانپور بیراج سے مسلسل پانی چھوڑا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے گنگا کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گنگا کے پانی کی سطح 10 سینٹی میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہی تھی۔ بعد میں یہ رفتار پانچ سینٹی میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ گنگا کے پانی کی سطح بڑھنے پر انتظامیہ نے احتیاط برتنی شروع کردی ہے۔ وارانسی واٹر پولس کے انچارج نے ملاحوں کے ساتھ میٹنگ کی اور چھوٹی کشتیوں کے چلانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی گنگا میں غسل اور گنگا آرتی کے دوران کشتیوں کو گھاٹ پر نہ کھڑا کرنے اور بڑی کشتیوں میں صرف نصف مسافروں کے بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دشاسوامیدھ واٹر پولس کے انچارج انسپکٹر متھیلیش کمار نے بتایا کہ گنگا کے پانی کی سطح میں اضافہ کے سلسلے میں ملاحوں کے ساتھ میٹنگ میں ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ ملاحوں کو حفاظت سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اگر اس میں ذرا سی بھی کوتاہی ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ گنگا میں نہانے اور گھوڑوں اور اونٹوں کی سواری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

وارانسی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں گنگا کے پانی کی سطح میں تقریباً 65 سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ سنٹرل واٹر کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو دوپہر 12 بجے گنگا کی پانی کی سطح 62.42 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس وقت پانی کی سطح تقریباً دو سنٹی میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ گنگا کے پانی کی سطح بڑھنے سے کاشی کے کئی گھاٹوں کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ایسے کئی گھاٹ ہیں جن کی سیڑھیاں گنگا کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ پانی کی سطح بڑھنے سے گنگا کے کنارے رہنے والے لوگ پریشان ہو گئے ہیں۔ گھاٹ کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر پوجا کرنے والے پنڈت اپنا سامان اوپر لے جانے لگے ہیں۔ سنٹرل واٹر کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ گنگا کے پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔ فی الحال سیلاب جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

5 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

32 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago