وقف ترمیمی بل پر ہنگامہ کافی تیز ہوتا چلا جارہا ہے اور حکومت اس بل کو ایوان میں پیش کرنے کیلئے پیش قدمی کرچکی ہے۔ آج لوک سبھا میں اس معاملے پر بزنس اڈیوائزری کمیٹی کی میٹنگ کی گئی ہے جس میں فلور کے لیڈران نے شرکت کی اور انہیں حکومت کی طرف سے یہ جانکاری دی گئی کہ کل دوپہر 12 بجے اس بل کو پیش کیا جائے گا اور 8 گھنٹے تک اس پر بحث کی جائے گی اور پھر اس کے بعد وزیرموصوف اسی شام جواب دیں گے اور پھر اس کے بعد کل ہی اس بل کو لوک سبھا میں منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی اور اس کے بعد راجیہ سبھا میں اس کو پیش کیا جائے گا۔ حالانکہ اس سے پہلے اس معاملے پر بیان بازی کافی تیز ہوگئی ہے۔
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے عبادت سے زیادہ سیاست کی ہے:پال
جے پی سی چیئرمین برائے وقف جگدمبیکا پال نے ملک بھر میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بینر تلے ہورہے احتجاج کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ اس معاملے پر عوام کو گمراہ کررہی ہے ،بورڈ نے عبادت سے زیادہ سیاست کی ہے۔ اس بل کے ذریعے اوقاف کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش ہے اور قابضین سے اس کو آزاد کرانا مقصود ہے ۔ لیکن کچھ سیاسی پارٹیاں اور ملی تنظیمیں اس معاملے میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
بی جے پی ہر چیز پر قبضہ کرنا چاہتی ہے:اکھلیش
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم اس وقف بل کے خلاف ہیں اور اس لئے خلاف ہیں کیوں کہ بی جے پی ہر جگہ مداخلت کرنا چاہتی ہے۔وہ چاہتی ہے کہ ہرچیز پر ہرجگہ اس کا کنٹرول ہوجائے۔وہیں انہوں نے اجمیر درگاہ کے سجادہ نشین کی طرف سے وقف کی حمایت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بی جے پی کا کمال ہے کہ وہ کب اور کس سے کیا کہلوا دے۔یہ سب بی جے پی کا کمال ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس متنازعہ مقام کا معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التوا…
اترپردیش کے سنبھل تشدد معاملے میں ایس آئی ٹی سے پوچھ گچھ کے لیے ایس…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین…
واضح رہے کہ صبح 10:16 بجےاسمبلی کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے کے چند منٹ بعد…
اس سے قبل جمعرات اور جمعہ کو بھی انہیں 31 ارب ڈالر کا نقصان ہوا…
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت حکومت نے اب تک تقریباً 33 لاکھ…