وقف ترمیمی بل پر جمعہ کو پارلیمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی (جے پی سی) کی دوسری میٹنگ ہوئی۔ اس میں مسلم تنظیموں کو اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ اس میں آل انڈیا جمعیۃ علماء نے بل کی مخالفت کی۔ تنظیم نے کہا کہ ہمیں ترمیم منظور نہیں ہے۔ وقف مسلمانوں کا معاملہ ہے۔ حکومت مداخلت نہ کرے۔ انڈین مسلم فارسول رائٹس (آئی ایم سی آر) نے بھی جے پی سی کے سامنے ترمیم کی مخالفت کی۔ آئی ایم سی آرکے صدرسابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب ہیں۔ اس تنظیم نے وقف ترمیمل کے معاملے کو مسلمانوں کے معاملے میں مداخلت قرار دیا ہے۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، بی جے پی کے سینئر لیڈراور رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کی قیادت والی کمیٹی نے بل کے وسیع پیمانے پرمضمرات کے مدنظرخاص طورپرعام لوگوں، این جی اوز، ماہرین، اسٹیک ہولڈرزاوراداروں سے آراء طلب کی گئی ہیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے 15 دنوں میں اپنی تجاویزتحریری طورپربتائیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کوپیش کی گئی یادداشت اورتجاویز کمیٹی کے ریکارڈ کا حصہ بنیں گی۔ انہیں رازدارانہ تصورکیا جائے گا۔
قانون سے مساجد کے کام کاج میں مداخلت نہیں ہوگی
بل کو 8 اگست کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔ بحث کے بعد پارلیمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی (جے پی سی) کو بھیجا گیا تھا۔ لوک سبھا میں بل پیش کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ مجوزہ قانون سے مساجد کے کام کاج میں مداخلت نہیں ہوگی۔ اپوزیشن نے اسے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لئے اٹھایا گیا قدم اورآئین پر حملہ بتایا تھا۔ اس ماہ کی شروعات میں جے پی سی کی پہلی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میں کئی اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے مجوزہ قانون کے التزام پر اعتراض ظاہرکیا تھا۔
پہلی میٹنگ میں کئی بار ہوئی تھی تلخ بحث
پہلی میٹنگ میں اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے ایک پرزنٹیشن بھی دیا گیا تھا۔ میٹنگ میں کئی بارتلخ بحث ہوئی تھی۔ حالانکہ مختلف پارٹیوں کے اراکین نے بل کے التزام پراپنے مشورے دیئے اور وضاحت طلب کی۔
بھارت ایکسپریس–
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…