قومی

Wall of multi-level parking under construction collapsed: لکھنؤ میں زمین دھنسنے سے زیر تعمیر ملٹی لیول پارکنگ کی گری دیوار ، مزدوروں کو بچانے کے لیے کیا جارہا ریسکیو آپریشن

Wall of multi-level parking under construction collapsed:  اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں جمعرات کی دیر رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو آپریشن چلا کر لوگوں کو بچایا جا رہا ہے۔ دراصل لکھنؤ میں ایک زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع  کے مطابق ملٹی لیول پارکنگ زمین دھنسنے کچھ عارضی جھونپڑیاں منہدم ہوگئیں۔ اب تک 7 مزدوروں کو ملبے سے بچا لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لکھنؤ میں بنائی جا رہی ملٹی لیول پارکنگ میں  حادثہ کے بعدافراتفری مچ گئی۔ رات گئے جب زمین دھنسنے لگی اور اس کی دیوار گرنے سے مزدوروں کی بنائی ہوئی کچھ عارضی جھونپڑیاں گر گئیں۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ( ایس ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم پولیس فورس کے ساتھ ریسکیو کے لیے  حادثہ کی  جگہ پر موقع پر پہنچ گئی۔

ایس ڈی آر ایف کی ٹیم ملبے تلے دبے لوگوں کو تلاش کر رہی ہے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیم نے ملبے تلے دبے مزدوروں کو بچانے کے لیے موقع سے ریسکیو آپریشن کیا۔ اس دوران سات مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے اور ان کا ابتدائی طبی امداد جاری ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم ملبے تلے دبے لوگوں کو تلاش کر رہی ہے۔ فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سات مزدوروں بچا لیا گیا

جانکاری دیتے ہوئے لکھنؤ کے اے ڈی سی پی سید علی عباس نے بتایا کہ رات 11:30 بجے نو تعمیر شدہ ملٹی لیول پارکنگ لاٹ کے دھنسنے کی اطلاع ملی۔ جس کی وجہ سے کچھ عارضی جھونپڑیاں گر گئیں۔ جس کی وجہ سے کچھ مزدوروں ملبے تلے دب گئے۔ ایس ڈی آر ایف ٹیم کے ریسکیو آپریشن کی وجہ سے 7 مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے۔ ایس ڈی آر ایف کا بچاؤ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ملبے میں دبے  مزدوروں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی
ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago