Ashraf Brother-In-Law Saddam Arrested: اترپردیش کے پریاگ راج میں امیش پال قتل کیس(Umesh Pal Murder Case) کے ملزم عتیق احمد کے بھائی اشرف کے سالے صدام کے بارے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ یوپی ایس ٹی ایف کے ذریعہ صدام کی دہلی کے مالویہ نگر سے گرفتاری کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ امیش پال شوٹ آؤٹ کیس میں نام آنے کے بعد وہ دبئی نہیں گیا تھا۔ صدام نے دبئی کی پرانی تصویر پوسٹ کرکے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی تھی۔
یہی نہیں صدام لگاتار کرناٹک، ممبئی اور دہلی میں لوکیشن بدل رہا تھا۔ یوپی ایس ٹی ایف کی کئی ٹیمیں صدام کی تلاش میں سرگرم تھیں۔ صدام نے دبئی کی پرانی تصاویر صرف پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے پوسٹ کی تھیں تاکہ پولیس یہ سمجھے کہ وہ دبئی میں ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوپی ایس ٹی ایف کو پتہ چلا تھا کہ صدام دبئی نہیں گیا تھا۔اسی وجہ سے ایس ٹی ایف کی ٹیم مسلسل صدام کے لوکیشن کا پتہ لگا رہی تھی۔
صدام عتیق احمد کے گینگ کا سرگرم رکن
پولیس کی ٹیمیں کئی بار صدام کے بہت قریب پہنچی۔لیکن ہر بار وہ فرار ہو جاتا۔ صدام اپنے سالے اشرف اور ان کے بڑے بھائی مافیا عتیق احمد کے کاروبار کی دیکھ بھال کرتا تھا۔ بریلی پولیس نے صدام پر ایک لاکھ کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ صدام مافیا عتیق احمد کے گینگ آئی ایس 227 کا بھی سرگرم رکن ہے۔ اس کے خلاف پریاگ راج کے دھوم گنج تھانے میں چار اور بریلی کے دو تھانوں، بٹھانی چین پور اور بارہاری تھانوں میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔
اشرف اور شوٹروں کے درمیان ملاقات کرانے کا بھی الزام
چند روزقبل دبئی میں صدام کی تصویر وائرل ہوئی تھی اورایس ٹی ایف اس پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ ایس ٹی ایف کے ترجمان نے کہا کہ صدام کو پوچھ گچھ کے لیے بریلی لایا جائے گا۔ صدام فروری میں پریاگ راج میں امیش پال قتل کیس کے بعد سے مفرور تھا۔ صدام پر الزام تھا کہ انہوں نے امیش پال کے قتل سے قبل اشرف اور بریلی جیل میں بند دیگر شوٹروں کے درمیان ملاقات کرائی تھی۔
عتیق اور اشرف کا 15 اپریل کی رات پریاگ راج میں کیا گیا قتل
عتیق احمد اوران کے بھائی اشرف کو 15 اپریل کو پریاگ راج میں تین شوٹروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ تینوں حملہ آور صحافی بن کر وہاں پہنچے تھے اور اس وقت فائرنگ کر دی جب پولیس عتیق اور اشرف کو طبی امداد کے لیے لے جا رہی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے تینوں حملہ آوروں کو پکڑ لیا تھا۔ پولیس کے مطابق عتیق اور اشرف پر فائرنگ کرنے والے تینوں ملزمان کئی جرائم کے ریکارڈہیں۔
امیش پال کیس میں مفرور ہونے کے بعدعتیق کے بیٹے اسد احمد اور شوٹرغلام کا جھانسی میں یوپی ایس ٹی ایف نے انکاؤنٹر کردیا گیا تھا۔ یوپی ایس ٹی ایف نے کہا تھا کہ جھانسی میں پریچا ڈیم کے قریب اسد اور غلام کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا تھا۔جس میں کراس فائرنگ میں دونوں کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس نے دونوں پر پانچ پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…