Unmarried daughter became pregnant: اتر پردیش کے ہاپوڑ سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ذراائع کے مطابق ایک حاملہ لڑکی کو جنگل میں زندہ جلانے کی کوشش کی گئی ہےاس حادثہ میں آگ سے جھلسنے والی لڑکی اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ حیران کرنے والے بات یہ ہے کہ حاملہ لڑکی کو آگ کسی دشمنی کی وجہ سے نہیں لگائی گئی بلکہ لڑکی کے گھر والوں نے اس کے ساتھ یہ حرکت کی۔
ذرائع کے مطابق کچھ کسانوں نے ایک لڑکی کو جنگل میں شدید زخمی حالت میں دیکھا۔ جسے وہ علاج کے لیے اسپتال لے گئے۔ جہاں سے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اسے میرٹھ کے سرکاری اسپتال ریفر کر دیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد جب پولس نے معاملے کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ حاملہ لڑکی کو اس کے گھر والوں نے آگ لگا دی تھی۔
غیر شادی شدہ بیٹی حاملہ ہونے پر اہل خانہ نے اسے قتل کرنے کی کوشش کی
پولیس حکام نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ جب گھر والوں کو معلوم ہوا کہ ان کی غیر شادی شدہ بیٹی حاملہ ہے ۔تو وہ ان سے بہت ناراض ہوئے اور غصے میں آکر حاملہ لڑکی کو جنگل میں لے گئے اور آگ لگا دی۔ کیس کی تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے لڑکی کی ماں اور بھائی کو اس کی جان لینے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔
جنگل میں لے جاکر لگائی آگ
ذرائع کے مطابق اہل خانہ نےلڑکی سے اس کے پیٹ میں پل رہے بچے کے والد کے بارے میں معلومات مانگی تھیں۔ جس پر اس نے کچھ بتانے سے انکار کر دیا۔ ایسے میں غصے میں آکر ماں اور بھائی 21 سالہ حاملہ لڑکی کو جنگل میں لے گئے اور آگ لگا دی۔ فی الحال آگ پر قابو پاتے ہی بچی کی جان بچ گئی اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارت ایکسپریس
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…