بھارت ایکسپریس–
نئی دہلی: انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے الیکشن کے لئے 11 اگست کو ووٹنگ ہوگی، لیکن اس سے پہلے سبھی پینل ممبران سے رابطہ کررہے ہیں اوراپنے آپ کو سب سے بہتربتا رہے ہیں۔ سراج الدین پینل سے نائب صدرکے امیدواراورتعلیم کے لئے کام کرنے والے معروف سماجی کارکن کلیم الحفیظ نے بھارت ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ اس الیکشن سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکونئی لیڈرشپ ملے گی، لیکن کچھ لوگ جان بوجھ کرہمارے پینل کوکسی مخصوص تنظیم یا جماعت سے جوڑکرممبران کوگمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ ملک وملت کے لئے اس سینٹرکا اہم کردارہو۔ انہوں نے کہا کہ اس سینٹرسے ملک، مسلمانوں اوراسلام کی نشرواشاعت کا کام ہونا چاہئے۔
کلیم الحفیظ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ہمیشہ ملی سیاست کی ہے اورجب جب قلم اٹھایا ہے توملی مفاد کومدنظررکھا ہے اوراپنے جذبات واحساسات کی عکاسی کی ہے۔ اس لئے میں اپنے تمام ممبران سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک میں اس پینل میں ہوں، یا اسلامک سینٹرکی گورننگ باڈی میں رہوں گا، جب تک اسلام، اسلامک سینٹراورمسلمانوں کے خلاف اگرکوئی آوازاٹھے گی تومیں سب سے پہلے میں اس کی مخالفت کروں گا۔ اس لئے آپ سبھی اس بات کی یقین کرلیجئے کہ اسلامک سینٹرکے اغراض ومقاصد کو آنچ نہیں آنے دوں گا۔ (آپ خود بھی بھارت ایکسپریس اردو کے ساتھ ہوئی کلیم الحفیظ سے خاص بات )چیت کا ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
کلیم الحفیظ نے کہا کہ سراج الدین قریشی کی زیرقیادت اورزیرسایہ جولوگ اپنی زندگی گزارتے رہے، یاجن لوگوں کے مزاج میں قوم یا سینٹرکے حق میں کام نہیں کیا، یا جوہمارے جمہوری نظام کونہیں سمجھتے ہیں، ان سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکوخطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں، جواسے اپنے بزنس کے لئے استعمال کریں اورکچھ لوگ اس کوسیڑھی بناکرسیاسی مضبوطی چاہتے ہیں، ان سے سینٹرکوخطرہ ہے، لیکن سینٹرکے 2054 ممبران یعنی جوووٹرزہیں، ان کے اوپرذمہ داری ہے کہ وہ اس سینٹرکا تحفظ کریں۔ تاکہ کوئی اسلامک سینٹرکا استعمال نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں 75 ممبران میدان میں ہیں، لیکن ممبران کو یہ جاننا چاہئے کہ تمام امیدواروں میں سے کس کے پاس کیا تجربہ ہے اورانہوں نے اس سے پہلے قوم وملت کے مفاد میں کیا کام کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب کے اپنے اپنے دعوے اوروعدے ہیں، لیکن اب ممبران کی ذمہ داری ہے کہ کس نے اپنی زندگی میں قوم وملت کے حوالے سے کام کیا ہے اورکون اس طرح کا کام کرسکتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارا پینل کامیاب ہوگا۔ انہوں نے سینٹرکے ممبران سے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…