قومی

VP addresses the 70th Annual Meeting of the General Body of IIPA: پسماندہ اور محروم افراد کی جدوجہد کو سمجھنے کیلئے سرکاری اہلکاروں میں جذباتی ذہانت بہت ضروری ہے: نائب صدر

ہندوستان کے نائب صدرجمہوریہ   جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا کہ بھارت تیزی سے نوآبادیاتی ذہنیت کو ترک کر رہا ہے، اب ہم قدیم  نوآبادیاتی نظریات اور نشانات  کو نظرانداز کر رہے ہیں اور ہندوستانی عوامی انتظامیہ کو نوآبادیاتی ذہنیت سے دور ہندوستانی خصوصیات کا حامل ہونا چاہئے اور  آزادی کے بعد ہماری امنگوں کے مطابق ہونا  چاہئے۔آج نئی دہلی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے)  کی جنرل باڈی کے 70ویں سالانہ اجلاس میں مجمع  سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر نے اس بات پر زور دیاکہ ہندوستانی عوامی انتظامیہ کو نوآبادیاتی ذہنیت سے دور ہندوستانی خصوصیات کا حامل ہونا چاہئے اور  آزادی کے بعد ہماری امنگوں کے مطابق ہونا  چاہئے۔

 ہندوستانی خصوصیات کو نوآبادیاتی ذہنیت سے دور رکھنا چاہیے جو آزادی کے بعد ہماری امنگوں کے مطابق ہو۔ مجموعی رفتارپر نظر ڈالیں ،خاص طور پر  پچھلی دہائی  پر ۔اب ہم قدیم  نوآبادیاتی نظریات اور علامتوں کی نفی کر رہے ہیں۔ کنگ وے اب کرتاویہ پتھ  ہے اور ریس کورس روڈ ،لوک کلیان مارگ ہے۔ نیتا جی اب اس شامیانے میں کھڑے ہیں جہاں کبھی کنگ جارج کا مجسمہ تھا۔ ہندوستانی بحریہ کے نشان کو بدل کر ہمارے ترنگے کو شامل کیا گیا۔ نوآبادیاتی دور کے 1500 آئین اب قانون کی کتاب میں نہیں ہیں۔انہوں  نے مزید کہا کہ نئے فوجداری قوانین — بھارتیہ نیائے  سنہتا، بھارتی ناگرک سرکشا  سنہتا (بی این ایس ایس) اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم — نے ہندوستانی فوجداری انصاف کے نظام کو نوآبادیاتی وراثت سے ہٹا دیا ہے۔ یہ ایک یادگار اور انقلابی تبدیلی ہے کہ ‘ڈنڈ’ سنہیتا اب ‘نیائے’ سنہتا بن گئی ہے، جس نے متاثرین کے مفادات کے تحفظ ، موثر پراسیکیوشن اور دیگر بہت سے پہلوؤں میں تبدیلی لائی ہے۔ بھارت تیزی سے نوآبادیاتی ذہنیت کو ترک کر رہا ہے۔ اب آپ کو طب یا ٹیکنالوجی سیکھنے کے لیے انگریزی کی ضرورت نہیں ہے۔

سرکاری اہلکاروں میں جذباتی ذہانت اور سافٹ  مہارت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دھنکھڑ  نے کہاکہ اپنے تربیت یافتہ افراد کی جذباتی ذہانت پر زیادہ توجہ دیں۔ سرکاری اہلکاروں میں سافٹ اسکلز ، جذباتی ذہانت(آس پاس کے لوگوں کے جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت) ، اور ثقافتی قابلیت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے تاکہ افسران پسماندہ اور محروم افراد کی جدوجہد کو سمجھ سکیں؛ ایسی پالیسیاں وضع کریں اور ان کو نافذ کریں جو ان چیلنجوں سے حقیقی معنوں میں نمٹیں۔اپنے خطاب میں  دھنکھڑ نے سرکاری ملازمین کی مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور اخلاقی قیادت کو تقویت دینے کی ضرورت پر مزید زور دیا، یہ کہتے ہوئے کہ اخلاقی معیارات ہماری تہذیب کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، لیکن انہیں آزمائش کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل پرورش کی ضرورت ہوتی ہے۔اس موقع پر  سریندر ناتھ ترپاٹھی، آئی آئی پی اے کے ڈائریکٹر جنرل   سنیل کمار گپتا، نائب صدر ہند کے سکریٹری اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP News: سنبھل میں گدا لہرانے والے انوج چودھری کی مشکلات میں اضافہ، انسانی حقوق کمیشن نےدیا کارروائی کا حکم

 اتر پردیش ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے بریلی زون…

4 minutes ago

Delhi Elections 2025: دہلی انتخابات میں رام اور راون معاملے پر برپا  سیاسی گھماسان، بی جے پی نے AAP پر سیتا کی توہین کا  لگایالزام

اروند کیجریوال نے ایک انتخابی ریلی میں رامائن کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے…

11 hours ago

Union Minister Jitan Ram Manjhi: کیا این ڈی میں پڑنے والی ہے دراڑ؟ جیتن رام مانجھی کا بڑا بیان، مجھے چھوڑنی پڑے گی کابینہ

جیتن رام مانجھی نے این ڈی اے کی اعلیٰ قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے…

12 hours ago

Delhi Weather Update: دہلی میں موسم کا کھیل! سارے دن تھی دھوپ ، اب بارش کے حوالے سے یہ اپڈیٹ

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ…

12 hours ago