قومی

Vladimir Putin-PM Modi Call: روس کے صدر ولادمیر پوتن نے وزیر اعظم مودی سے فون پر کی بات،کہا،وزیر خارجہ جی 20 اجلاس میں ہوں گہ شریک

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پیر (28 اگست) کو پی ایم مودی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے جی 20 سمٹ انڈیا پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے برکس کی توسیع سمیت جنوبی افریقہ میں حالیہ برکس سربراہی اجلاس میں طے پانے والے معاہدوں کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پی ایم او نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات کی اور دو طرفہ تعاون کے کئی امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنما بڑے پیمانے پر توانائی کے منصوبوں کو نافذ کرنے، لاجسٹک انفراسٹرکچر کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون کو فروغ دینے کے ارادے کی بھی تصدیق کی۔

پوتن جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان نہیں آئیں گے

پی ایم او نے مطلع کیا کہ صدر پوتن نے 9-10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت  ظاہر کی اور بتایا کہ روس کی نمائندگی روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے۔ روس کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے ہندوستان کی  صدارت کے تحت تمام اقدامات کے لیے روس کی مسلسل حمایت کے لیے صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا۔

برکس کانفرنس میں نہیں گئے تھے جنوبی افریقہ 

آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ دنوں روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ پوٹن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ذاتی طور پر نئی دہلی نہیں جائیں گے۔ اس سے قبل پوٹن جنوبی افریقہ میں برکس کانفرنس میں بھی نہیں گئے تھے۔ ان کی جگہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شامل ہوئے تھے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

52 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

60 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 hours ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

3 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

4 hours ago