انٹرٹینمنٹ

Sushmita Sen Chemistry: سلمان خان یا شاہ رخ خان، سشمتا سین کی کس کے ساتھ ہے اچھی کیمسٹری؟ اداکارہ نے کہی یہ بڑی بات

Sushmita Sen Chemistry With Shahrukh Khan and Salman khan: سشمتا سین حال ہی میں اپنی ویب سیریزتالی میں نظرآئی تھیں۔ اداکارہ سشمتا نے سیریز میں گوری ساونت کا کردارادا کیا تھا، جسے ناظرین نے خوب پسند کیا۔ اس سے پہلے سشتما آریہ نام کی ویب سیریزمیں نظرآئی تھیں۔ سال 2020 میں ریلیزہوئی آریہ کے ساتھ 10 سال بعد انہوں نے اداکاری میں واپسی کی۔

سشمتا سین نے اپنے اب تک کے فلمی کیریئر میں کئے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ”میں ہوں نا“ میں کام کیا تو وہیں سلمان خان کے ساتھ ”میں نے پیارکیوں کیا“ میں بھی نظرآئیں۔ اب اداکارہ نے بالی ووڈ کے دونوں خان برادران کے ساتھ اپنے ورک ایکسپیرئنس (کام کرنے کا تجربہ) اورکیمسٹری (تال میل) سے متعلق بات کی ہے۔

سلمان خان کے ساتھ ہے غنڈے جیسی دوستی!

انڈین ایکسپریس سے بات چیت کے دوران سشتما سین نے انکشاف کیا کہ ان کی سلمان خان کے ساتھ کافی دوستی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان میں سے ایک کو کیمسٹری پڑھائی۔ سلمان خان کے ساتھ میری کیمسٹری زیادہ دوستانہ تھی۔ یہ غنڈے جیسا تھا، دوستوں ٹائپ۔ جبکہ شاہ رخ خان کے ساتھ رومانس والی کیمسٹری تھی۔

کس خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہیں سشمتا؟

سشمتا سین اس سوال سلمان خان اور شاہ رخ خان میں سے کس کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہیں کے جواب میں انہوں نے کہا، دونوں ڈارلنگ کے ساتھ۔ میں کسی ایک کو نہیں چن سکتی، اسی لئے ہمیشہ دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  Sushant Singh Rajput Flat: ”دی کیرلا اسٹوری“ کی اداکارہ ادا شرما نے سشانت سنگھ راجپوت کا گھر خریدا، طویل وقت سے پڑا تھا خالی

10 سال بعد اداکاری کی دنیا میں ہوئی واپسی

واضح رہے کہ سشمتا سین لمبے وقت سے بڑے پردے پرنظرنہیں آئی ہیں۔ وہ آخری بار 2010 میں ریلیز ہوئی فلم ”دولہا مل گیا“ میں نظرآئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے اوٹی ٹی کے ذریعہ اداکاری کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھا اور 2020 میں آریہ ایک اور2021 میں آریہ 2 میں دکھائی دیں۔ اب وہ بہت جلد آریہ3 میں بھی دکھائی دیں گی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

34 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

45 minutes ago