-بھارت ایکسپریس
Charminar Hyderabad Violence: رام نومی کے درمیان حیدرآباد کے چارمینار میں بھی دو طبقوں کے درمیان تصادم ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامہ نماز کے دوران ہوا۔ الزام ہے کہ ایک گروپ مسجد کے باہر اسٹنٹ اورشوروغل کر رہا تھا۔ اسی کے سبب دونوں گروپ آمنے سامنے آگئے۔ یہ حادثہ جمعرات (30 مارچ) کا بتایا جا رہا ہے۔
معاملے سے متعلق چار مینار اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نے کہا کہ ابھی تک کوئی پولیس معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ تشدد 30 مارچ کو رام نومی کے موقع پر نکالی گئی شوبھا یاترا کے بعد ہوا تھا۔ اس کے بعد چارمینار علاقے میں کشیدگی کی صورتحال دیکھنے کو ملی۔
ٹی راجا سنگھ نے دیا تھا متنازعہ بیان
واضح رہے کہ اس سے پہلے تلنگانہ سے بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ نے بھی رام نومی کے دن حیدرآباد میں شوبھا یاترا نکالی تھی۔ اس دوران انہوں نے متنازعہ بیان بھی دیا تھا۔ ٹی راجا سنگھ نے کہا تھا کہ ہندوستان کے ہندو راشٹر بننے پر ہم دو، ہمارے دو والوں کو ہی ووٹ کا اختیار ہوگا۔ ہم پانچ ہمارے 50 والوں کو ووٹ دینے کا حق نہیں ہوگا۔
پورے ملک میں کئی مقامات پر تشدد
رام نومی کے موقع پر30 اور 31 مارچ کو پورے ملک میں کئی مقامات پر تشدد کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ مغربی بنگال، گجرات، مہاراشٹر اور کئی مقامات پر زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ گاڑیوں کوآگ کے حوالے کیا گیا۔ پتھراؤ اور ہاتھا پائی ہوئی۔ پورے ملک میں تشدد کے دوران کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ رام نومی کے موقع پرمغربی بنگال کے ہاوڑہ، گجرات کے بڑودرہ، مہاراشٹرکے سنبھاجی نگراوربہارکے ساسا رام نالندہ میں پُرتشدد تصادم ہوئے۔ ان مقامات پرپتھربازی اورآگ زنی کی بھی خبریں آئیں۔ تمام مقامات پرسیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لوگوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ مغربی بنگال میں صورتحال سب سے زیادہ قابل تشویش رہی۔ یہاں گاڑیوں میں آگ زنی اورپتھربازی ہوئی۔ کئی دوکانوں اورآٹو-رکشہ میں توڑپھوڑ کی گئی۔ پولیس گاڑیوں سمیت کئی کاروں کوآگ کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: Jharkhand Violence: بنگال-بہار کے بعد جھارکھنڈ میں بھی رام نومی پر فرقہ وارانہ تشدد، جمشیدپور میں پتھراؤ سے پولیس کی گاڑی توڑی
بہار میں بھاری ہنگامہ
بہارمیں بھی رام نومی جلوس کے دوران کئی اضلاع میں بھاری ہنگامہ ہوگیا۔ اس میں سب سے زیادہ ہنگامہ آرائی ساسارام اور نالندہ میں ہوا ہے۔ اس دوران دو فرقہ کے لوگ آپس میں بھڑگئے۔ دونوں طرف سے جم کرپتھر بازی اورفائرنگ کے حادثے کو انجام دیا گیا۔ شرپسندوں نے کئی گاڑیوں اور دوکانوں میں آگ لگا دی۔ ابھی بھی دونوں اضلاع میں صورتحال کشیدہ ہے۔
-بھارت ایکسپریس
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…