قومی

Vinesh Phogat News: ایشین گیمز میں ونیش پھوگاٹ کو نہیں کیا گیا شامل، دہلی ہائی کورٹ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کو لگائی پھٹکار

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ (22 مئی) کو پہلوان ونیش پھوگاٹ کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ ان کے معاملے کی جانچ اورجائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل کردی ہے۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اس بات کویقینی بنائے کہ ونیش پھوگاٹ 2026 کے ایشیائی کھیلوں کے سلیکشن ٹرائل میں حصہ لے سکیں۔ ساتھ ہی عدالت نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کو پھٹکارلگاتے ہوئے پوچھا کہ آخرونیش پھوگاٹ کو گھریلومقابلوں کے لئے”نااہل“ قرارکیوں دیا گیا۔

سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں اور فیڈریشن کے درمیان چل رہے تنازعہ کا اثرکھیل پر نہیں پڑنا چاہئے۔ عدالت نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کسی بھی طرح کا اختلاف ہو، لیکن کشتی اور کھلاڑیوں کا مفاد سب سے اوپرہونا چاہئے۔ عدالت کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے، جب ہندوستانی کشتی میں گزشتہ کچھ وقت سے مسلسل تنازعہ چل رہا ہے اور کئی کھلاڑی فیڈریشن کے فیصلوں پرسوال اٹھاچکے ہیں۔

پہلے ٹرائل میں حصہ لینے کی اجازت دینے سے کیا تھا انکار

اس سے قبل پیر کے روز ہائی کورٹ نے ونیش پھوگاٹ کو 30 اور 31 مئی کو ہونے والے ایشین گیمزسلیکشن ٹرائل میں شامل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ جسٹس پروشیندرکمار کورکی بینچ نے تب کہا تھا کہ چونکہ ونیش پھوگاٹ کوپہلے ہی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنے سے نااہل قراردیا جا چکا ہے، اس لئے کوئی عبوری راحت نہیں دی جا سکتی۔ ونیش پھوگاٹ نے ڈبلیوایف آئی کی سلیکشن پالیسی اور9 مئی کی نوٹس کوعدالت میں چیلنج کیا تھا۔

ڈبلیوایف آئی نے لگایا خلاف ورزی کا الزام

ڈبلیوایف آئی نے 9 مئی کو جاری نوٹس میں ونیش پھوگاٹ کو 26 جون تک گھریلو مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔ اس میں نیشنل اوپن رینکنگ ٹورنا منٹ بھی شامل تھا۔ فیڈریشن کا الزام ہے کہ ونیش پھوگاٹ نے نظم وضبط کی خلاف ورزی کی اور اینٹی ڈوپنگ ضوابط پرعمل نہیں کیا۔ ڈبلیوایف آئی کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد واپسی کرنے والے کھلاڑیوں کو یونائیٹیڈ ورلڈ ریسلنگ کے ضوابط کے تحت 6 ماہ پہلے نوٹس دینا ضروری ہوتا ہے، لیکن ونیش پھوگاٹ نے اس عمل کو مکمل نہیں کیا۔

سلیکشن کمیٹی پربھی اٹھے سوال

ڈبلیوایف آئی کی نئی سلیکشن کمیٹی کے مطابق، صرف حالیہ قومی مقابلوں کے میڈلسٹ ایشین گیمزکے ٹرائلزکے لئے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ، ماضی کی کارکردگی کوسلیکشن کا بنیاد نہیں سمجھا جائے گا۔ ونیش پھوگاٹ نے اسی پالیسی سے متعلق عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیا نظام بہت سے تجربہ کارکھلاڑیوں کے لئے غیرمنصفانہ ہوسکتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سماعت کے دوران عدالت نے تسلیم کیا کہ ونیش پھوگاٹ فی الحال زچگی کی چھٹی پرہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انفرادی حالات کے ساتھ ساتھ کھیل اورملک کے مفادات کو بھی مدنظررکھنا ضروری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

35 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

2 hours ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

3 hours ago