قومی

Vinesh Phogat and Bajrang Punia Join Congress: پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے تھاما کانگریس کا دامن،ہریانہ کے انتخابی دنگل میں دکھائیں گے دم

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس خیمہ کافی سرگرم ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ اس بار ہریانہ کی بیٹی کہلانے والی پہلوان ونیش پھوگاٹ کو بھی کانگریس نے اپنے پالے میں کرلیا ہے۔ بجرنگ پونیا ہر قدم پر ونیش پھوگاٹ کا ساتھ دیتے نظرآئے ہیں اور آگے بھی ساتھ دینے کے وعدے کے ساتھ انہوں نے بھی کانگریس کا خیمہ منتخب کرلیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے اب کانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔حالانکہ کے اس ملاقات کے کچھ دیر بعد ہی  دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پرباضابطہ طور پرایک تقریب منعقد کی گئی ، جس میں انہیں کیمرے کے سامنے کانگریس کی رکنیت دلائی گئی اور پھول مالا کے ساتھ ان کا پارٹی میں استقبال کیا گیا،واضح رہے کہ اس تقریب سے قبل  پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے کانگریس کا ہاتھ تھام لیا تھا،حالانکہ پارٹی صدر سے ملاقات کرنے سے  پہلے ونیش پھوگاٹ نے ریلوے سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ البتہ اب وہ پور ی طرح سے کانگریسی بن چکی ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور ہریانہ انچارج دیپک باوریا کی موجودگی میں انہیں پارٹی میں شامل کیا گیا۔

ملکارجن کھرگے نے کہا چک دے انڈیا ،چک دے ہریانہ

وہیں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اس ملاقات کے بعد اپنے ایک پوسٹ میں لکھا کہ چک دے انڈیا، چک دے ہریانہ، دنیا میں بھارت کا نام روشن کرنے والے ہمارے دو بہادر چمپئن ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا سے 10 راجا جی مارگ پر ملاقات، ہمیں آپ دونوں پر فخر ہے۔

دو دن پہلے راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی

گزشتہ بدھ (4 ستمبر)، پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کے انتخابی مقابلے میں ہاتھ آزمانے کے فیصلے سے پہلے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد دونوں تنظیموں نے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے بھی ملاقات کی۔ ایسے میں دونوں پہلوانوں کا الیکشن لڑنا یقینی سمجھا جا رہا تھا۔تب سے یہ بحث شروع ہو گئی تھی کہ پھوگاٹ کو جولانہ اور پونیا کو بدلی سیٹ سے امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔ تاہم اب یہ مانا جا رہا ہے کہ صرف ونیش پھوگاٹ کو ہی ٹکٹ ملے گا۔

کانگریس امیدواروں کی فہرست ابھی تک جاری نہیں ہوئی ہے

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ منگل تک کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے کل 90 میں سے 66 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے دی تھی۔ تاہم نامزدگی شروع ہونے کے ایک دن بعد بھی فہرست جاری نہیں کی گئی۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت میں مصروف ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

5 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago