قومی

Navaratri 2024: گربا کی تقریبات میں شرکت نہیں کر سکیں گے غیر ہندو؟ وی ایچ پی نے کہا- آدھار کارڈ کی کریں جانچ

Navaratri 2024: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے اس سال نوراتری سے پہلے منعقد ہونے والے گربا پروگراموں میں غیر ہندوؤں کے داخلے کے معاملے کو بڑا مسئلہ بنا دیا ہے۔ منگل (1 اکتوبر 2024) کو وی ایچ پی کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ غیر ہندوؤں (مسلم) کو گربا میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔ چونکہ یہ پوجا کا ایک حصہ ہے اس لیے خاص ذہنیت کے حامل لوگوں کو ان تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جو ہماری بہنوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ‘پی ٹی آئی’ سے بات کرتے ہوئے، وی ایچ پی کے مہاراشٹر-گوا کے ریاستی سکریٹری گووند شینڈے نے گربا ایونٹ کے منتظمین سے اپیل کی کہ وہ غیر ہندوؤں کو اس تقریب میں شرکت کی اجازت نہ دیں۔ نوراتری تہوار کے دوران گربا ڈانس پروگراموں میں داخلہ آدھار کارڈ چیک کرنے کے بعد ہی دیا جانا چاہیے۔

پوجا کی ایک شکل ہے گربا- VHP اہلکار

میڈیا سے بات کرتے ہوئے گووند شینڈے نے کہا کہ وی ایچ پی کئی سالوں سے مطالبہ کر رہی ہے کہ دیوی پر یقین نہ رکھنے والے شخص کو گربا پروگراموں میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔ نو روزہ نوراتری تہوار 3 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ گربا پوجا کی ایک شکل ہے، نہ کہ صرف ڈانس پروگرام یا ثقافتی پروگرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Sadguru Isha Foundation: لڑکیوں کو یرغمال بنانے کے الزام میں 150 پولیس افسران نے سدگورو کی ایشا فاؤنڈیشن کی لی تلاشی

“داخلے کے دوران دیوی درگا کے سامنے سر جھکانے کو کہا جائے”

گووند شینڈے کے مطابق، “جن لوگوں کو دیوی بھگوتی میں یقین نہیں ہے، انہیں اس طرح کے پروگراموں میں نہیں جانا چاہیے، وہ ایک خاص ذہنیت کے ساتھ وہاں جاتے ہیں، جس سے ہماری بہنوں کو تکلیف ہوتی ہے اور ہمارے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے، اس لیے پچھلے کچھ سالوں سے، گربا منتظمین سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے لوگوں کو اجازت نہ دی جائے اور ہر شرکاء کو دروازے پر رکھی دیوی کی تصویر کے سامنے جھکنے کو کہا جائے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

5 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

5 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

6 hours ago