اسپورٹس

Stalin inaugurates ‘Vijay Amritraj Pavilion’: تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلی اودے نیدھی اسٹالن نے وجے امرتراج پویلین کا کیا افتتاح، ٹینس کے لیجنڈ کو اعزاز دینے کیلئے اہم اقدام

تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلی اور کھیل کے وزیر اودے نیدھی اسٹالن نے چنئی میں SDAT ٹینس اسٹیڈیم میں مین پویلین کا ’وجے امرتراج پویلین‘ کے طور پر افتتاح کیا۔ یہ اقدام ٹینس کے لیجنڈ کو ٹینس میں ان کی شراکت کے لیے اعزاز دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس دوران اودے نیدھی اسٹالن نے کہا، ’’مجھے اس کی نقاب کشائی کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ جب وہ (وجے امرتراج) جوان تھے تو ان کی صحت کے مسائل تھے، لیکن انہوں نے سخت محنت کی، زندگی میں کامیابی حاصل کی اور ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ تامل ناڈو میں ٹینس اچھی طرح سے ترقی کر رہی ہے۔‘‘

دوسری جانب ٹینس کے لیجنڈ وجے امرتراج نے کہا ’’مکمل طور پر بلیسڈ ہو، میں ایسے دن اپنے والدین کو یاد کر رہا ہوں۔ میری بیوی شیاملا اور میرے بچوں پرکاش اور وکرم کی طرف سے، یہ سب سے بڑی نعمت ہے جو کسی کو مل سکتی ہے… حکومت کی طرف سے بالکل یہی ضرورت ہے جو آنے والی نسلوں اور اس کے بعد کی نسل کو انسپائر کرے اور اس کے بعد کی نسلیں بھی دیں کہ جو وہ ہو سکتے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کھیل میں سب سے اہم چیز ایتھلیٹ ہوتی ہے، یہ کھلاڑی ہوتا ہے۔ باقی سب کچھ ثانوی ہوتا ہے… ہم صرف اتنا کر سکتے ہیں، ان کی مدد کریں… تاکہ جب وہ اچھے ہو جائیں تو ترنگا لہرا دیں۔ اسی لئے، یہ وہ نہیں ہے جو ایسوسی ایشن کرتی ہے، یہ وہ کام ہے جو ترنگا لہرانے میں مدد کرتا ہے۔

Md Hammad

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

5 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

6 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

6 hours ago