Rajasthan News: ای ڈی نے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت کو 16 نومبر کو طلب کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ کچھ دیر میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے۔ ای ڈی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ویبھو گہلوت کو FEMA یعنی فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ سے متعلق ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے اور انھیں پوچھ گچھ کے لیے دہلی میں ای ڈی ہیڈ کوارٹر بلایا گیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ ویبھو گہلوت کے وکیل نے پوچھ گچھ کی تاریخ 16 سے 25 نومبر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ای ڈی نے اس مطالبہ کو ٹھکرا دیا تھا۔ ایسے میں آج انہیں دہلی میں ای ڈی ہیڈکوارٹر میں حاضر ہونا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس معاملے میں انہیں دو بار نوٹس بھیجا گیا تھا، لیکن اس دوران ویبھو گہلوت ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
پہلے بھی ہو چکی ہےلمبی پوچھ گچھ
واضح ر ہے کہ 30 اکتوبر کو ای ڈی نے ویبھو گہلوت سے تقریباً 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ پوچھ گچھ کے لیے دوبارہ 16 نومبر کی تاریخ دی گئی، جس کے تحت انہیں آج ای ڈی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔ پوچھ گچھ کے بعد ویبھو گہلوت نے بتایا تھا کہ انہیں فیما (فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ) کے تحت طلب کیا گیا تھا، لیکن اس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اس لین دین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کون ہیں ویبھو گہلوت ؟
ایسا نہیں ہے کہ اس معاملے میں صرف ویبھو گہلوت کا نام ہے، بلکہ ای ڈی نے ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ دوتاسرا اور کانگریس لیڈر اوم پرکاش ہوڈلا کے گھروں پر بھی چھاپے مارے تھے۔ وزیر اعلیٰ کے بیٹے ہونے کی وجہ سے ان کے نام کا کافی چرچا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ویبھو گہلوت مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کے خلاف لوک سبھا الیکشن لڑ چکے ہیں۔ ویبھو راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…