-بھارت ایکسپریس
Mohammad Shami in World Cup 2023: ورلڈ کپ میں محمد شمی کی شاندارگیند بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل کھیلا جا رہا ہے۔ خبر لکھے جانے تک نیوزی لینڈ نے 41 اووروں میں 4 وکٹ پر 286 رن بنائے ہیں۔ وہیں ہندوستان کے لئے سبھی 4 وکٹ محمد شمی نے حاصل کئے ہیں۔ بہرحال، محمد شمی نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ دراصل، ورلڈ کپ میں 50 وکٹ لینے والے محمد شمی پہلے ہندوستانی گیند بازی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محمد شمی ونڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ہندوستانی گیند باز ہیں۔
ورلڈ کپ 2023 میں 23 وکٹ حاصل کرچکے ہیں محمد شمی
وہیں، اس ورلڈ کپ میں محمد شمی مسلسل خطرناک گیند بازی کا نظارہ پیش کر رہے ہیں۔ اس ورلڈ کپ میں محمد شمی نے اب تک 6 میچوں میں 20 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبرپرہیں، لیکن خاص بات یہ ہے کہ محمد شمی نے سب سے کم 6 مقابلے کھیلے ہیں۔ جبکہ ٹاپ-4 میں شامل سبھی گیند بازوں نے کم از کم 9 مقابلے کھیلے ہیں۔
ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ہندوستانی گیند بازوں کی فہرست
محمد شمی کے بعد ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ظہیر خان ہیں۔ ظہیرخان کے نام 44 وکٹ درج ہیں۔ وہیں سابق ہندوستانی تیز گیند باز جواگل شری ناتھ نے 33 ورلڈ کپ میچوں میں 44 وکٹ اپنے نام کئے۔ اس کے بعد جسپریت بمراہ کا نمبر ہے۔ جسپریت بمراہ 19 ونڈے ورلڈ کپ میچوں میں 35 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔ وہیں اس فہرست میں بالترتیب انل کمبلے، رویندرجڈیجہ، کپل دیو، منوج پربھاکر اور مدن لال کا نام ہے۔ ان گیند بازوں نے بالترتیب 31, 28, 28, 24 اور 22 وکٹ اپنے نام کئے۔
محمد شمی نے حاصل کئے 7 وکٹ
ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو ہرا کرفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 70 رنوں سے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا۔ ٹیم انڈیا کی طرف تیزگیند بازمحمد شمی نے قاتلانہ گیند بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے 7 وکٹ اپنے نام کئے۔ ان کی اس شاندارکارکردگی نے ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیا اورانہیں اس کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…