-بھارت ایکسپریس
Vadodara violence in Ram Navami Shobha Yatra 2023: گجرات کے بڑودرہ میں آج اس وقت افراتفری کا ماحول پید اہوگیا، جب فتح پورا گرناڈا علاقے کی ایک مسجد کے قریب دو فرقوں کے لوگ آپس میں بھڑگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رام نومی کی شوبھا یاترا پراچانک پتھراؤ شروع ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے دونوں فرقوں میں تصادم ہوگیا۔ جبکہ مسلم فرقے کا کہنا ہے کہ مسجد کے قریب جب شوبھا یاترا پہنچی تو نعرہ بازی کرنے لگے اور ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ اس حادثہ کے بعد دونوں فرقے کے لوگ آمنے سامنےآگئے۔ بہرحال حادثہ کے بعد سے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
وی ایچ پی کارکنان کا الزام ہے کہ شوبھا یاترا پُرامن طریقے سے گزررہی تھی، تبھی اچانک ان پر مسجد کے پاس پتھراؤ کیا گیا۔ اس ٹکراؤ کے دوران کئی گاڑیوں اوردوکانوں کوبھی ٹارگیٹ بنایا گیا۔ حالانکہ حادثہ کی جانکاری ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے محاذ سنبھالا۔ اعلیٰ افسران اورپوری تیاری سے پہنچی پولیس نے صورتحال کو قابو میں کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔
ڈی سی پی بڑودرہ یشپال جگنیا نے بتایا کہ شہرتھانہ علاقے میں ایک مسجد کے سامنے دوگروپوں کے درمیان ٹکراؤ ہوا تھا، لیکن کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی ہے، مسجد کے سامنے سے جب یاترا نکل رہی تھی، تب کچھ لوگ جمع ہوگئے تھے۔ تاہم انہیں سمجھا بجھاکرواپس بھیج دیا گیا۔ علاقے میں امن وامان ہے، شوبھا یاترا آگے نکل چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر پوری علاقے میں پولیس کی اجازت کے بغیر نکالی گئی شوبھا یاترا، حالات کشیدہ، بڑی تعداد میں فورس تعینات
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال بھی اسی طرح سے کھمبات اور ہمت نگر میں رام نومی کی شوبھا یاترا کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوا تھا۔ تب بھی پتھراؤ کی صورتحال پید ہوگئی تھی اور کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔ بعد میں ملزمین کے گھروں پر پولیس نے بلڈوزر بھی چلایا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…