قومی

Jojoda Wedding Uttarakhand : اترکاشی کی انوکھی شادی! دلہن خود بارات لے کر پہنچی دولہا کے گھر، جانیں کیا ہے اتراکھنڈ کی ’جوجوڑا‘ کی شادی

اتراکھنڈ کے ضلع اتّرکاشی کے کلیچ گاؤں میں ایک ایسی شادی ہوئی جس نے نہ صرف مقامی لوگوں کو حیران کیا بلکہ خوش بھی کر دیا۔ عام طور پر شادیوں میں دلہا بارات لے کر دلہن کے گھر جاتا ہے، مگر اس بار منظر بالکل الٹا تھا — دلہن خود اپنے گھر والوں اور رشتہ داروں کے ساتھ بارات لے کر دلہے کے گھر پہنچی۔

پرانی روایت کا دوبارہ احیاء
یہ انوکھی شادی اتراکھنڈ کے آرکوٹ علاقے کے کلیچ گاؤں میں سابق پردھان کلّیان سنگھ چوہان کے بیٹے منوج اور گاؤں جاکٹا کے جنک سنگھ کی بیٹی کویتا کے درمیان ہوئی۔ شادی کی خاص بات یہ تھی کہ کویتا خود ڈھول نگاڑوں اور روایتی گیتوں کے ساتھ دلہے کے گھر بارات لے کر پہنچی۔ جیسے ہی بارات گاؤں میں داخل ہوئی، پورا ماحول خوشی اور رنگوں سے بھر گیا۔

”الٹی بارات“ کا جوش و احترام سے استقبال
دلہے کے خاندان نے اس ”الٹی بارات“ کا پورے احترام اور جوش کے ساتھ استقبال کیا۔ گاؤں کے لوگوں نے اسے ایک تہوار کی طرح منایا۔ آس پاس کے دیہاتوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ اس تاریخی شادی کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔

بغیر جہیز کے شادی — سماجی برابری کی مثال
اس شادی کی ایک اور خاص بات یہ رہی کہ اس میں جہیز کا کوئی لین دین نہیں ہوا۔ دونوں خاندانوں نے برابری اور سادگی کا پیغام دیا۔ دلہے کے والد کلّیان سنگھ، جو علاقے میں ایک ترقی پسند کسان اور سماجی کارکن کے طور پر جانے جاتے ہیں نے کہا کہ ”اگر ہمیں اپنی ثقافت بچانی ہے تو ہمیں اپنے پرانے رواجوں کو دوبارہ اپنانا ہوگا“۔

”جوجوڑا“ روایت کا مطلب
مقامی زبان میں اس طرح کی شادی کو ”جوجوڑا“ کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے — ”وہ جوڑا جسے بھگوان خود بناتے ہیں“۔
بارات لے کر جانے والے خاندان کو “جوجوڑیے” کہا جاتا ہے۔ اس روایت کی ابتدا اس لیے کی گئی تھی کہ بیٹی کے والد پر مالی بوجھ نہ پڑے۔ وقت کے ساتھ یہ رسم تقریباً ختم ہو گئی تھی، لیکن اب نئی نسل اسے دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس منفرد شادی نے نہ صرف پرانی ثقافت کو دوبارہ زندہ کیا بلکہ جہیز کے خلاف اور صنفی برابری کے حق میں ایک مثبت پیغام بھی دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

5 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

10 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

42 minutes ago