قومی

Bhajan Lal Sharma meets PM: وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے وزیراعظم نریندر مودی سے کی ملاقات، کہا—وزیراعظم کی رفاقت عوامی خدمت کے راستے پر چلنے کی تحریک

راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے پیر کے روز دہلی پہنچنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات دیوالی کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی رسمی ملاقات تھی۔ بھجن لال شرما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا: ’’آج نئی دہلی میں ترقی یافتہ بھارت کے معمار، عزت مآب وزیراعظم نریندر مودی جی سے ملاقات کا موقع ملا۔ ان کی شفقت بھری دعائیں اور رہنمائی ہمیشہ عوامی خدمت کے راستے پر آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے بصیرت افروز قیادت میں ریاستی حکومت راجستھان کی ہمہ جہت ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

دیگر مرکزی وزرا سے ملاقاتوں کا امکان

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ شرما اپنے دہلی دورے کے دوران کئی مرکزی وزرا سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں تاکہ ریاستی منصوبوں اور تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

تعاون مہم کا آغاز

اس سے قبل وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے 2 اکتوبر کو جے پور میں کوآپریٹیو ممبرشپ مہم (Co-operative Membership Campaign) کا آغاز کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے نئی دیہی سروس کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو اسناد اور بے زمین سوسائٹیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ دیے۔ تقریب میں ایپکس اور کنفیڈ کی طرف سے منافع کے چیک بھی علامتی طور پر تقسیم کیے گئے۔

خواتین اور کسانوں کی بھرپور شرکت

اس پروگرام میں مویشی پروری و ڈیری کے وزیر زورارم کماوت، وزیر مملکت برائے کو-آپریشن (آزادانہ چارج) گوتم کمار ڈاک، سینئر افسران، خواتین اور بڑی تعداد میں کسان شریک ہوئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

11 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

12 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

12 hours ago