قومی

UCC in Uttarakhand: اتراکھنڈ میں یوسی سی نافذ، وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے کہا- حلالہ، عدت، کثرت ازدواج اور تین طلاق پر مکمل پابندی

Uniform Civil Code in Uttarakhand: اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ قانون کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے کہا کہ یہ تاریخی قدم ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس قانون کے لئے ریاستی حکومت کے افسران نے دن رات محنت کی۔ سبھی نے مل کرکام کیا۔ مین سرونٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک پروگرام میں وزیراعلیٰ دھامی نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف ہماری ریاست کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ ہم یوسی سی کونافذ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ میں یوسی سی نافذ کرکے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکرسمیت آئین کے سبھی اراکین کو اپنی خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یوسی سی نافذ ہونے کے ساتھ ہی اتراکھنڈ کے سبھی باشندوں کے حقوق ایک جیسے ہوگئے ہیں۔ سبھی مذہب کی خواتین کے لئے اب ایک پورا قانون ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ لمحہ آج میرے لئے بہت ہی جذباتی ہے۔ یہ قانون نافذ ہونے سے حلالہ، عدت، کثرت ازدواج، تین طلاق پر پوری طرح سے روک لگے گی۔

یہ کسی مذہب یا پنتھ کے خلاف نہیں: دھامی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ کسی بھی مذہب یا پنتھ کے خلاف نہیں ہے۔ اس میں کسی کو ٹارگیٹ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ یہ معاشرہ میں مساوات لانے کی قانونی کوشش ہے۔ اس میں کسی روایت کو نہیں بدلا گیا ہے بلکہ غلط روایات کو ختم کیا گیا ہے۔

 آپ کو بتا دیں کہ یوسی سی پوری ریاست اتراکھنڈ پرنافذ ہوگا، لیکن اس سے درج فہرست قبائل کوباہر رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی ریاست کے باہر رہنے والے اتراکھنڈ کے باشندوں پربھی یوسی سی نافذ ہوگا۔ یو سی سی نافذ کرنے کے لئے ایس ڈی ایم دیہی علاقوں میں رجسٹرار ہوں گے اورگرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسرسب رجسٹرارہوں گے۔ جبکہ نگرپنچایت اورمیونسپل کارپوریشنوں میں متعلقہ ایس ڈی ایم رجسٹراراور ایگزیکٹیوآفیسرسب رجسٹرارہوں گے۔ اسی طرح میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں میونسپل کمشنررجسٹراراورٹیکس انسپکٹرسب رجسٹرار ہوں گے۔ کنٹونمنٹ ایریا میں متعلقہ سی ای اورجسٹرارہوگا اور ریذیڈنٹ میڈیکل آفیسریا سی ای اوکی طرف سے مجازافسرسب رجسٹرارہوگا۔ ان سب سے بڑھ کررجسٹرارجنرل ہوں گے، جو سکریٹری سطح کے افسراور رجسٹریشن کے انسپکٹرجنرل ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG 3rd T20: راجکوٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 26 رنز سے دی شکست

انگلینڈ نے منگل کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں ٹیم انڈیا کو 26…

4 hours ago

Election Commission on Arvind Kejriwal: ’پانی میں زہر‘والے بیان پر الیکشن کمیشن کی کارروائی، اروند کیجریوال سے مانگے ثبوت

الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور دہلی کے سابق…

5 hours ago

قومی کھیلوں میں ریلائنس فاؤنڈیشن کے 50 سے زیادہ ایتھلیٹ میدان میں اتریں گے

ٹوکیو اولمپک کے میڈل جیتنے والی لوالینا بور گوہن پیرس اولمپک کے بعد پہلی بار…

6 hours ago

Adani Group Commits To Rs 2.3 Lakh Core Investment In Odisha: اڈانی گروپ نے اڈیشہ میں 2.3 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا کیاوعدہ

ہیمنت شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ کانفرنس میں کسی بھی گروپ کی…

6 hours ago