امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مارگریٹ میک کلاؤڈ جمعہ کی صبح بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے نوئیڈا ہیڈ کوارٹرپہنچیں، جہاں ان کا شانداراستقبال کیا گیا۔ اس دوران چینل کے گروپ منیجنگ ایڈیٹررادھے شیام رائے اورگروپ ایڈیٹرڈیجیٹل ڈاکٹرپروین تیواری، بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹرڈاکٹرخالد رضا خان سمیت کئی سینئرعہدیداران موجود تھے۔ مارگریٹ میکلاؤڈ نے بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اوپیندررائے سے بھی ویڈیوکال پربات کی، جواس وقت سرکاری کام پرممبئی میں ہیں۔
مارگریٹ میکلاؤڈ نے بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے دفترپہنچنے کے بعد ہندوستانی میڈیا کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ خاص طورپرانہوں نے بھارت ایکسپریس کے مشن، عوام سے متعلق موضوعات اورنیوزمیڈیا کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ مارگریٹ میکلاؤڈ کے ساتھ امریکی محکمہ خارجہ کے لندن واقع میڈیا کوآرڈینیٹرانورحسن بھی موجود رہے۔
بھارت ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے مارگریٹ میکلاؤڈ نے ہندوستان-امریکہ کے رشتوں پربھی بات چیت کی۔ حالانکہ انہوں نے اسرائیل-حماس جنگ پرتبصرہ کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکارکردیا کہ لمحہ لمحہ بدلتے ہوئے حالات میں ابھی کچھ بھی کہنا مناسب نہیں ہوگا۔
حال ہی میں نئی دہلی میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس کے دوران اپنی بہترین اردواورہندی کے سبب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ سرخیوں میں رہی تھیں۔ ان سے بھارت ایکسپریس کے ایڈیٹرڈاکٹرخالد رضا خان نے بات بھی کی تھی۔ اس دوران انہوں نے ہندوستان کی مہمان نوازی کی جم کرتعریف کی تھی۔ انہوں نے تب بتایا تھا کہ انہیں دہلی کا پرانا قلعہ اورلال قلعہ بے حد پسند ہے۔
مارگریٹ میکلاؤڈ یوایس فارن سروس کی تجربہ کارافسرہیں اورمتعدد غیرملکی اورملکی اسائنمنٹس پرخدمات انجام دے چکی ہیں۔ مارگریٹ کا تعلیمی پس منظربھی کافی متاثرکن ہے۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے سسٹینیبل ڈیولیمنٹ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے انٹرنیشنل اکنامکس میں گریجویشن بھی کیا ہے۔ مارگریٹ نے روٹری اسکالرکے طورپردہلی اسکول آف اکنامکس میں بھی تعلیم حاصل کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مارگریٹ نہ صرف اردو زبان پراچھی گرفت رکھتی ہیں بلکہ وہ ہندی اورگجراتی بھی بول لیتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فرنچ اورجاپانی زبان بھی جانتی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان کے ذریعہ اردواورہندی زبان میں بات کرنے کے کئی ویڈیوزبھی سوشل میڈیا پروائرل ہو رہے ہیں، جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ وہیں یواین جی اے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے خطاب کے بعد اس پراپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے مارگریٹ میکلاؤڈ نے اقوام متحدہ کے نیویارک واقع ہیڈ کوارٹر سے بھی لائیو ڈبیٹ میں بھارت ایکسپریس سے تفصیلی بات چیت کی تھی۔
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…