قومی

Electric Public Transportation in India: حکومت ہند کے اشتراک سے امریکہ نے دہلی میں الیکٹرک بسوں کی شروعات کی

دہلی: امریکہ اور ہندوستان کے درمیان باہمی تعاون کی مدد سے ہندوستان اور امریکہ مشترکہ طور پر ملک میں 10,000 الیکٹرک بسیں شروع کررہے ہیں  تاکہ الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی کو فروغ دیا جاسکے۔ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے الیکٹرک بس کے آغاز کے موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام بسیں  صرف ہندوستان میں بنائے جائیں گے۔امریکی حکومت ہندوستانی حکومت کے ساتھ مل کر ہندوستان کی سڑکوں پر مزید بسیں چلانے کے لیے کام کر رہی ہے. چونکہ ہم جانتے ہیں کہ لوگ پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں۔ اور ہم جانتے ہیں کہ الیکٹرک ٹرانسپورٹیشن مستقبل ہے جو روزگار کے مواقع لائے گی۔

امریکی سفیر نے مزید کہا کہ  مجھے یاد ہے کہ اس بارے میں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور وزیر اعظم ہند کے درمیان بات چیت ہوئی تھی اور اب ہم اسے سچ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ الیکٹرک بسیں دنیا کو بدل سکتی ہیں۔ وہ زیادہ پرسکون اور صاف ستھری ہوتی ہیں۔ یہ ہمارے کاربن کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتی ہیں اور ہمیں ایک ایسا مستقبل فراہم کرتی ہیں جہاں ہمارا سیارہ رہنے کے قابل ہو گا۔ یہی ایک وجہ ہے جوامریکی حکومت ہندوستانی شہروں کی سڑکوں پر مزید الیکٹرک بسیں تیزی سے لانے کے لیے حکومت ہند کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ہم نے 10,000 الیکٹرک بسوں کو ہندوستانی سڑکوں پر لانے میں مدد کے لیے ایک پہل شروع کی ہے۔اور بہت جلد دس ہزار الیکٹر ک بسیں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کی سڑکوں پر آپ کو نظرآئیں گی۔

قومی راجدھانی دہلی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران امریکی سفیر نے نہ صرف الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر اس مشن کی شروعات کی بلکہ اس مشن کو مزید تیزی سے انجام تک پہنچانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔ اس دوران امریکی سفیر بس ڈرائیور کے ساتھ سیلفی لیتے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

?What Is Happening on the Street: سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟ انقلاب زندہ باد کا نعرہ آج بھی احتجاج کی آواز کیوں ہے؟

قومی پرچم اس ملک کی شناخت ہے جس سے یہ لوگ تعلق رکھتے ہیں، آئین…

8 minutes ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

1 hour ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

2 hours ago

”People want“ regime change: عوام اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں، کپل سبل کا راج ناتھ سنگھ کو دیا جواب

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس…

3 hours ago