قومی

Smriti Irani on Women’s Reservation Bill 2023: ’’آئین میں مذہب کی بنیاد پر ممانعت‘‘… اقلیتی طبقے کو ریزرویشن نہ دینے کے الزام پر اسمرتی ایرانی کا دعویٰ

پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے تیسرے دن خواتین ریزرویشن بل پر لوک سبھا میں بحث جاری ہے۔ جہاں تجربہ کارلیڈران نے بل پربحث کی۔ خواتین ریزرویشن بل پربات کرتے ہوئے مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے کہا کہ جن سنگھ نے خواتین کے ریزرویشن کی بات کی۔ بی جے پی نے خواتین کو ریزرویشن دیا ہے۔ خواتین ریزرویشن بل پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ہم نے ایک مضبوط بل ایوان میں رکھا ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کو ریزرویشن نہ دینے کے الزام پر اسمرتی ایرانی نے لوک سبھا میں کہا کہ آئین میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی ممانعت ہے۔

اپوزیشن الجھانے کی کر رہی ہے کوشش
کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ان کے پاس طاقت تھی، لیکن انہوں نے اسے لوٹا ورنہ یہ اعلان بہت پہلے ہو چکا ہوتا۔ یو پی اے حکومت کمزوربل لائی تھی۔ اپوزیشن الجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حقائق کا ریکارڈ پرآنا ضروری ہے۔ مرکزی وزیرنے کہا، ’’اگرہم اسے آئین کے وقارکے نقطہ نظرسے دیکھیں تواس (خواتین ریزرویشن) بل کے ذریعے (دیوی) لکشمی نے آئینی شکل اختیارکرلی ہے۔‘‘ ملک کے وزیراعظم نے ایک بڑا دل دکھایا ہے۔ وزیراعظم چاہتے تھے کہ مادرپاورگورننس کا مرکز ہو۔ خواتین کو بااختیار بنانا پی ایم مودی کا عزم ہے۔ آج آیوشمان اسکیموں کے ذریعہ خواتین کو پورے ملک میں علاج مل رہا ہے۔

“بہت سے لوگ کریڈٹ لینے آجاتے ہیں”
اسمرتی ایرانی نے سونیا گاندھی کا نام لئے بغیرانہیں تنقید کا نشانہ بناتے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ بل ہمارا ہے۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے خط کی وجہ سے بل آیا ہے۔ 15 سال تک ریزرویشن مودی کی ضمانت ہے۔ کریڈٹ لینے بہت سے لوگ آجاتے ہیں۔ وزیراعظم کے لئے خواتین کو بااختیاربنانا محض ایک منصوبہ نہیں ہے۔ وہ 2014 سے خواتین کی فلاح کے لئے کام کررہے ہیں۔ گجرات کے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے بھی انہوں نے خواتین کی بہتری کے لئے کام کیا۔ کچھ لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اقلیتوں کو بھی ریزرویشن دیا جائے، لیکن آئین میں کہا گیا ہے کہ مذہب کی بنیاد پرریزرویشن نہیں دیا جا سکتا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

7 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

9 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

9 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

10 hours ago