سیکورٹی ایجنسیاں لارنس بشنوئی گینگ کی سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ امریکی حکام نے ممبئی پولیس کو لارنس کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کی اپنے ملک میں موجودگی کے بارے میں الرٹ کر دیا ہے۔ جس کے بعد ممبئی پولیس نے انمول بشنوئی کی حوالگی کے مطالبے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ کرائم برانچ نے گزشتہ ماہ خصوصی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ممبئی پولیس انمول کی حوالگی چاہتی ہے
انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں ایک سینئر افسر کے حوالے سے بتایا کہ 16 اکتوبر کو ممبئی پولیس نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ وہ سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے معاملے میں انمول بشنوئی کی حوالگی کی پہل کرنا چاہتے ہیں۔ لارنس کے سلاخوں کے پیچھے ہونے کی وجہ سے اپریل میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ سمیت کئی دیگر اہم کارروائیاں، انمول کی جانب سے کئے جانے کا الزام ہے ۔
گزشتہ ہفتے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے انمول پر 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ مفرور انمول کے خلاف 18 مقدمات درج ہیں، جس میں 2022 میں پنجابی گلوکار سدھوموسے والا کو قتل کرنے والے ملزمین کو مبینہ طور اسلحہ اور دیگر مدد فراہم کرنا بھی شامل ہے ۔
کرائم برانچ کوملی حراست
اگرحوالگی کے عمل کو منظوری مل جاتی ہے ،تو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ اس کی تحویل مل جائے گی ۔ اتفاق سے ممبئی پولیس کو لارنس بشنوئی کی تحویل نہیں ملی ہے، جو اس وقت گجرات کی سابرمتی جیل میں ہیں۔ گزشتہ ماہ بھارت کے کینیڈا سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلانے کے چند گھنٹے بعد، رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے الزام لگایا کہ بھارتی حکومت کے ایجنٹ لارنس بشنوئی گینگ کے ساتھ مل کر کینیڈا کی سرزمین پر دہشت پھیلا رہے ہیں۔ بھارت مسلسل ان الزامات کو مضحکہ خیز الزامات کے طور پر مسترد کردیا ہے۔
ممبئی پولیس نے ضروری کاغذات جمع کرائے ہیں
گزشتہ ماہ دائر الگ الگ درخواستوں کے بعد عدالت نے پولیس کو ضروری دستاویزات تیار کرنے کی اجازت دی۔ دستاویزات وزارت داخلہ کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ جس کے بعد وزارت خارجہ امریکی حکام کے ساتھ رابطہ کرے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اتفاق سے ممبئی پولیس کو لارنس بشنوئی کی تحویل نہیں ملی ہے، جو اس وقت گجرات کی سابرمتی جیل میں ہیں۔
بھارت ایکسپریس
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…