امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے انتخابات سے عین قبل جمعہ کو بیان دیا ہے۔ کملا ہیرس نے الزام لگایا کہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اور ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ امریکیوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہے ہیں۔ اگلے ہفتے ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس نے کہا، ‘ ڈونلڈ ٹرمپ جو پیش کررہے ہیں ،امریکہ اس سے بہتر کا حق دار ہے ۔ امریکہ کو ایک ایسے صدر کی ضرورت ہے جو ہمارے لوگوں اور باقی دنیا کے تئیں ہماری ذمہ داری اور کردار کو سمجھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکیوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہے ہیں
کملا ہیرس نے وسکونسن میں کہا، ‘جیسا کہ آپ نے مجھے کئی بار کہتے سنا ہے، امریکی عوام سے میرا عہد یہ ہے کہ میں عمومی علم کی بنیاد پر حل تلاش کروں گی۔ میں ان لوگوں کو بھی سنوں گی جو مجھ سے متفق نہیں ہیں، ماہرین کی بات سنوں گی اور سبھی امریکیوں کی صدر بنوں گی۔ لیکن ڈونلڈ ٹرمپ امریکیوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہے ہیں۔ وہ اپنا سارا وقت امریکیوں کو ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے اور اکسانے میں ہی اپنا تمام وقت لگادیتے ہیں ۔ وہ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں بہت زیادہ وقت برباد کرتے ہیں۔ کملا ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ تیزی سے ایک ایسے شخص بنتے جارہے ہیں جو سیاسیی مخالفین کو اپنا دشمن مانتے ہیں۔
’ٹرمپ ہمیشہ انتقام کی تلاش میں رہتےہیں‘
کملا ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ ہمیشہ انتقام کی تلاش میں رہتے ہیں اور وہ تیزی سے ‘غیر مستحکم’ ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘میرا نظریہ بالکل واضح ہے۔ میں جمہوریت پر یقین رکھتی ہوں۔ جمہوریت شاندار لیکن پیچیدہ ہے، ہمیں بحث پسند ہوتی ہے۔ ہم اختلافات کو قبول کرتے ہیں۔ میں اپنی کابینہ میں ریپبلکن لیڈروں کو شامل کروں گی اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ میں مختلف لوگوں کے خیالات جاننا چاہتی ہوں۔ میں مختلف نظریہ سے مختلف نظریات کے بارے میں جاننا اور ان سے فائدہ اٹھانا پسند کرتی ہوں۔ اس سے مجھے بہترین فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔ میرے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بیچ یہی بڑا فرق ہے۔
بھارت ایکسریس
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…